دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے اسے خواہشات سے ڈھانپ دیا گیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا:’’اب دوبارہ جاؤ۔‘‘ حضرت جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَام گئے اور واپس آکرعرض کی :’’تیری عزت کی قسم ! مجھے ڈر ہے کہ اس میں داخل ہونے سے کوئی نہ بچ سکے گا۔‘‘ (۱)

{47}… حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس آیت ِ مبارکہ ،

اِنَّہَا تَرْمِیۡ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ ﴿ۚ۳۲ ۲۹،المرسلات :۳۲)

ترجمۂ کنز الایمان:بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے جیسے اونچے محل۔

کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں :میں یہ نہیں کہتاکہ(دوزخ کاچنگاریاں اُڑانا)درخت کی طرح ہے بلکہ وہ تو قلعوں اور شہروں کی طرح ہے۔ (۲)

جہنم کی وادیاں اور گھاٹیاں :

{48}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جہنم میں وَیْل نامی ایک وادی ہے جس میں کافر اس کے پیندے تک پہنچنے سے پہلے 40 سال تک گرتا رہے گا۔‘‘ (۳)

{49}…ایک روایت میں سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:’’دوپہاڑوں کے درمیان وَیْل نامی وادی ہے جس میں کافر اس کی تہہ میں پہنچنے تک 70 سال تک گرتا رہے گا۔‘‘ (۴)

{50}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جُبُّ الحُزْنسے اللہ عَزَّوَجَلَّکی پناہ طلب کیا کرو ۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی :’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!جُبُّ الحُزْنکیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’جہنم میں ایک وادی ہے جس سے جہنم ہر روز 400 مرتبہ پناہ مانگتا ہے۔‘‘ عرض کی گئی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس میں کسے ڈالاجائے گا؟‘‘ توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’(وہ وادی) اعمال کے ذریعے ریاکاری کرنے والے قاریوں کے لئے تیار کی گئی ہے، اللہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع الترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ، بَاب مَا جَآئَ حُفَّتْ الْجَنَّۃُ…الخِ، الحدیث:۲۵۶۰،ص۱۹۰۹۔

سنن ابی داود،کتاب السنۃ،باب فی خلق الجنۃ والنار، الحدیث:۴۷۴۴،ص۱۵۷۱۔

2المعجم الاوسط، الحدیث:۹۱۲،ج۱،ص۲۶۴، بتغیرٍقلیلٍ۔

3جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ الانبیاء، الحدیث:۳۱۶۴،ص۱۹۷۳۔

4الترغیب والترہیب،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل فی أودیتہا وجبالہا، الحدیث:۵۶۲۴،ج۴،ص۲۷۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن