30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{43}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اِسے (یعنی دُنیوی آگ کو) دو مرتبہ سمندر سے ٹھنڈا کیا گیا اور اگر یہ نہ ہوتا تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس میں کسی کے لئے منفعت نہ بناتا۔‘‘ (۱)
{44}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’بے شک یہ (یعنی دنیاوی) آگ جہنم کا 100واں حصہ ہے۔‘‘ (۲)
{45}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اگر اس مسجد میں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگ ہوں اور ایک جہنمی شخص ہو اور وہ جہنمی سانس لے اور اس کا سانس ان سب تک پہنچے تو مسجد اور اس میں موجود سب کچھ جل جائے۔‘‘ (۳)
سیِّدُنا جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَام کا جنت و جہنم کو ملاحظہ کرنا:
{46}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جب اللہ عَزَّوَجَلَّنے جنت اور جہنم کو پیدا فرمایا تو حضرت جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَام کو جنت میں بھیجا اور ارشاد فرمایا: ’’اس کا اور جنتیوں کے لئے تیار کی گئی نعمتوں کا نظارہ کرو۔‘‘ حضرت جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَامگئے ،جنت اور جنتیوں کے لئے تیار کی گئی نعمتوں کودیکھا اور واپس آ کر عرض کی : ’’تیری عزت کی قسم! جو بھی اس کا ذکر سنے گا اس میں ضرور داخل ہو گا۔‘‘ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّکے حکم سے اسے مشقتوں سے ڈھانپ دیا گیا، اس کے بعد اللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا:’’ جاؤ اور اب دیکھو کہ میں نے اہل جنت کے لئے کیا کیا تیار کر رکھا ہے؟‘‘ وہ گئے اور دیکھا کہ اسے مشقتوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے تو واپس آکر عرض کی: ’’تیری عزت کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ کوئی بھی اس میں داخل نہ ہو سکے گا۔‘‘
پھراللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشاد فرمایا:’’ جہنم کی طرف جاؤ اوراس کا اور جہنمیوں کے لئے تیار کئے گئے عذاب کا مشاہدہ کرو۔‘‘ حضرت جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَام گئے اور اسے اور جہنمیوں کے لئے تیار کئے گئے عذاب کو دیکھا کہ جہنم کے بعض حصے بعض پر چڑھ رہے ہیں تو واپس آکر عرض کی :’’تیری عزّت کی قسم! جو اس کے متعلق سنے گا وہ اس میں کبھی داخل نہ ہو گا۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ، الحدیث:۷۳۳۱،ج۳،ص۳۹۔
2…المرجع السابق، الحدیث:۸۹۳۲،ص۳۱۹۔
3…مسند ابی یعلی الموصلی، مسند ابی ہریرۃ، الحدیث:۶۶۴۰،ج۵،ص۵۱۳، دون قولہ’’ألف‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع