30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی بارگاہ میں فریاد کرتے رہتے۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ندا دی گئی: اے محمد! میرے بندوں کو مایوس نہ کریں ، میں نے آپ کو بشارتیں دینے والا بنا کر بھیجاہے تنگیوں کے لئے مبعوث نہیں فرمایا۔‘‘ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اعمال میں میانہ روی اختیار کرو اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا قرب حاصل کرو۔‘‘ (۱)
سیِّدُنا میکائیل عَلَـــیْہِ السَّلَامکے نہ مسکرانے کاسبب:
{39}… ایک روایت میں ہے کہ حضور نبی ٔ پاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَام سے دریافت فرمایا:’’کیا بات ہے کہ میں نے حضرت میکائیلعَلَـــیْہِ السَّلَام کو کبھی مسکراتے نہیں دیکھا؟‘‘ تو حضرتِ سیِّدُنا جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَام نے جواب دیا:’’جب سے جہنم کوپیدا کیا گیا ہے اس وقت سے حضرت میکائیل عَلَـــیْہِ السَّلَام مسکرائے نہیں۔‘‘ (۲)
جہنم کی شدَّتِ تپش:
{40}…سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’بے شک تمہاری یہ(دنیاوی ) آگ جہنم کی آگ کا 70 واں حصہ ہے اور اگر اسے دو مرتبہ پانی سے نہ بجھایا جاتا تو تم اس سے نفع نہ اٹھا سکتے اور یہ بھی اللہ عَزَّوَجَلَّسے دعا کرتی ہے کہ اسے دوبارہ جہنم میں نہ ڈالے۔‘‘ (۳)
{41}… دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’بروزِ قیامت جب جہنم کو لایا جائے گا تواس کی 70 ہزار لگامیں ہوں گی اور ہر لگام کو 70 ہزار فرشتے پکڑ کر کھینچ رہے ہوں گے۔‘‘ (۴)
{42}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’تمہاری یہ آگ جسے بنی آدم جلاتے ہیں جہنم کی آگ کا 70واں حصہ ہے۔‘‘ لوگوں نے عرض کی :’’خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم! یہی کافی تھی۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’بے شک جہنم کی آگ اِس(دُنیا کی آگ ) سے 69 درجے زیادہ ہے، ہر درجہ اس کی گرمی کی مثل ہے۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الاوسط، الحدیث:۲۵۸۳،ج۲،ص۷۸،’’مبشرا‘‘بدلہ’’میسرا‘‘۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند انس بن مالک، الحدیث:۱۳۳۴۲،ج۴،ص۴۴۷۔
3…سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد، باب صفۃ النار، الحدیث:۴۳۱۸،ص۲۷۴۰۔
4…صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، باب جہنم اعاذنا اﷲ منہا، الحدیث:۷۱۶۴،ص۱۱۷۱،’’یوم القیامۃ‘‘بدلہ’’یومئیذ‘‘۔
5…جامع الترمذی، ابواب صفۃ جھنم، باب مَا جَآئَ اَنَّ نَارَکُمْ ہَذِہِ …الخ، الحدیث:۲۵۸۹،ص۱۹۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع