دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! اگر جہنم کو سوئی کے ناکے کے برابر کھول دیا جائے تو اس کی حرارت سے تمام اہلِ زمین مر جائیں اور اس ذات کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! اگر جہنم کے داروغوں میں سے ایک داروغہ اہلِ دنیا کی طرف جھانکے تو اس کے چہرے کی بدصورتی اور بدبو کی اذیت سے تمام اہلِ دنیا مر جائیں اور اس ذات کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو حق کے ساتھ بھیجا! جہنمیوں کی کڑیوں کی جو صفت اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنی کتاب میں بیان فرمائی ہے، اگر ان میں سے ایک کڑی دنیا کے پہاڑوں پر رکھ دی جائے تو وہ بہہ پڑیں اور (اپنی جگہ) برقرار نہ رہ سکیں یہاں تک کہ وہ زمین کی نچلی تہہ تک چلے جائیں۔‘‘

سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اے جبرائیل ! مجھے اتنا ہی کافی ہے (کہیں ایسا نہ ہو کہ) میرا دل پھٹ جائے اور میں فوت ہو جاؤں۔‘‘ راوی فرماتے ہیں کہ پھرآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیِّدُنا جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَام کو روتے دیکھ کر ارشاد فرمایا :’’اے جبرئیل ! تم رو رہے ہو ؟حالانکہ تم اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں خاص مقام پر فائز ہو۔‘‘ تو انہوں نے عرض کی :’’میں کیوں نہ روؤں بلکہ میں تو رونے کا زیادہ حق دار ہوں ، شاید میں اللہ عَزَّوَجَلَّکے علم (یعنی خفیہ تدبیر) میں موجودہ حال کے علاوہ ہوں اور میں نہیں جانتا کہ شاید میں بھی ایسے ہی آزمایا جاؤں جیسے ابلیس آزمایا گیا حالانکہ وہ فرشتوں میں (ہوتا)تھا اور کیا معلوم کہ میں بھی ایسے ہی آزمایا جاؤں جیسے ہارُوت ومارُوت کو آزمایا گیا۔‘‘

راوی فرماتے ہیں کہ پھراللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی رونے لگ گئے اور حضرت سیِّدُناجبریل امین عَلَـــیْہِ السَّلَامبھی رونے لگ گئے ، دونوں روتے رہے یہاں تک کہ دونوں کو ندا دی گئی:’’اے جبریل (عَلَـــیْہِ السَّلَام)اور اے محمد(صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)! اللہ عَزَّوَجَلَّنے تم دونوں کو اپنی نافرمانی سے امان عطا فرمائی ہے۔‘‘ تو حضرت سیِّدُناجبریل امین عَلَـــیْہِ السَّلَام آسمانوں پر چلے گئے اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّموہاں سے باہر تشریف لے گئے اور انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو ہنس کھیل رہے تھے توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ کیا تم ہنس رہے ہو حالانکہ تمہارے پیچھے جہنم ہے؟ اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو کم ہنستے اور زیادہ روتے، نہ تو پیٹ بھر کر کھانا کھاتے اور نہ ہی پانی پیتے بلکہ چٹیل میدانوں کی طرف نکل جاتے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن