دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

 

تیسرا باب: جہنّم اور اُس کے متعلِّقات

(اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں اپنے فضل وکرم سے اس سے پناہ عطا فرمائے آمین)

{36}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماکثر یہ دعا فرمایا کرتے:

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴿۲۰۱۲،البقرۃ:۲۰۱)

ترجمۂ کنزالایمان: اے رب ہمارے! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا۔(۱)

{37}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’2 بڑی چیزوں کو نہ بھولو: جنت اور جہنم۔‘‘ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمآبدیدہ ہو گئے یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ریش مبارک کی دونوں جانب سَیلِ اَشک رواں ہو گیا یا وہ آنسوؤں سے تر ہو گئیں ، پھر ارشاد فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! آخرت کے متعلق جو میں جانتا ہوں اگر تم جانتے تو ضرور پہاڑوں کی طرف چل پڑتے اور اپنے سروں پر مِٹّی ڈالتے۔‘‘ (۲)

{38}… مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا جبریل عَلَـــیْہِ السَّلَامخلافِ معمول آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے توحضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکھڑے ہو گئے اوردریافت فرمایا:’’ اے جبریل! کیا ہوا کہ میں آپ کارنگ متغیر دیکھ رہا ہوں ؟‘‘ تو انہوں نے عرض کی :’’میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس حاضر ہوا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جہنم کو بھڑکانے کا حکم ارشاد فرما دیا ہے۔‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اے جبریل! میرے سامنے آگ یا جہنم کا پورا پورا ذکر کرو۔‘‘ تو حضرت سیِّدُناجبریلعَلَـــیْہِ السَّلَامنے عرض کی: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّکے حکم سے ہزار سال جہنم کی آگ جلائی گئی یہاں تک کہ وہ سفید ہو گئی، پھر ہزار سال جلائی گئی یہاں تک کہ وہ سرخ ہو گئی، پھر ہزار سال جلائی گئی یہاں تک کہ وہ سیاہ ہو گئی، پس اب وہ تاریکی ہی تاریکی ہے، اُس کی کوئی چنگاری روشن نہیں اور نہ ہی کوئی شعلہ بجھتا ہے۔اس ذات کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب الدعوات، بَاب قَوْلِ النَّبِیَ(رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً)، الحدیث:۶۳۸۹،ص۵۳۷۔

2الترغیب والترہیب،کتاب صفۃ الجنۃ والنار، باب الترہیب من النار…الخ، الحدیث:۵۶۰۶،ج۴،ص۲۶۷۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن