30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’کیا تم بجلی کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے پلک جھپکنے کی دیر میں آتی اور چلی جاتی ہے، پھر ایک گروہ تیز آندھی کی طرح پل صراط سے گزر جائے گا، پھر پرندوں کی طرح اورآدمیو ں کے دوڑنے کی طرح۔اُن کے اعمال اُنہیں پار کرادیں گے اورتمہارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپل صراط پر کھڑے’’رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ‘‘(یعنی اے میرے ربّ! ان کو سلامتی سے گزار دے) کی صدا لگارہے ہوں گے ،حتی کہ لوگوں کے اعمال عاجز ہوجائیں گے، یہاں تک کہ ایک شخص رینگتے ہوئے آئے گا کہ جو چلنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو گا، پل صراط کے دونوں طرف حکم کے پابند لٹکتے ہوئے آنکڑے (یعنی ٹیڑھے مُنہ والے کانٹے) ہوں گے جس کا انہیں حکم دیا جائے گا اسے پکڑ لیں گے اور بعض مسلمان کانٹوں سے اُلجھتے ہوئے پار پہنچیں گے اور بعض کانٹوں سے زخمی ہو کر جہنم میں گر جائیں گے اور اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں ابوہریرہ کی جان ہے! بے شک جہنم کا پیندہ 70سال کی مسافت ہے۔‘‘ (۱)
دیگر انبیاءے کرام عَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکب شفاعت کریں گے :
{33}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ ایک دعوت میں حاضر تھے، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف بازو کا گوشت بڑھایا گیا جو کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو بہت مرغوب تھا، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس کو دانتوں سے تنا و ُل فرمانے لگے، پھر ارشاد فرمایا:میں قیامت کے دن لوگوں کا سردار ہوں گا، کیا تم جانتے ہوکہ یہ کیوں ہو گا؟ اللہ عَزَّوَجَلَّاولین وآخرین کوایک میدان میں جمع فرمائے گا اور انہیں دیکھنے والا دیکھے گا اور بلانے والا سنے گا اور سورج ان کے قریب ہو جائے گا اور لوگوں کو ناقابلِ برداشت گھبراہٹ وپریشانی کا سامنا ہو گا اور وہ ایک دوسرے سے کہیں گے: ’’کیا تم دیکھ نہیں رہے کہ کس مصیبت میں گرفتار ہو؟ کیا تم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں کسی کی شفاعت کا انتظار کر رہے ہو؟‘‘ وہ ایک دوسرے سے کہیں گے: ’’چلو! حضرتِ آدم عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے پاس چلیں۔‘‘
لہٰذا وہ ان کے پاس جائیں گے اور عرض کریں گے:’’آپعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامتمام انسانوں کے باپ ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الإیمان، باب ادنی اھل الجنۃ منزلۃ فیہا، الحدیث:۴۸۲،ص۷۱۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع