30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فاسق ہے۔‘‘ (۱)
اور سُخْرِیَّہسے مراد کسی کو حقیر جاننا اور اس کی توہین کرنا ہے نیز اس کے عیبوں اور خامیوں کو اس طرح ظاہر کرنا ہے کہ اس پر ہنسی آئے۔ کبھی قول ،فعل یا اشارے سے نقل اتار کرمذاق اڑایا جاتا ہے یا کبھی اس کے بے ترتیب کلام یا بے تکے عمل پرہنسا جاتا ہے یا اس کی بنی ہوئی کسی چیز پریا اس کی بد صورتی پر مذاق اڑایا جاتا ہے۔
تنبیہ:
بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اسے غیبت کے تحت ذکر کرنے کے باوجود علیحدہ بھی ذکر کیا ہے مگر ان کی یہ بات محلِ نظر ہے کیونکہ یہ بھی غیبت کی ایک قسم ہے جیسا کہ گزشتہ بحث سے معلوم ہو چکا ہے۔ گویا انہوں نے قرآنِ حکیم کے اسلوب کی پیروی کرتے ہوئے اور جھڑکنے میں مبالغہ کرتے ہوئے اسے ذکر کیا کیونکہ آیت ِ مبارکہ میں اس کے بعد غیبت کا بیان ہے ۔
کبیرہ نمبر252: چغل خوری کرنا
اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے:
{۱} ہَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیۡمٍ ﴿ۙ۱۱﴾ (پ۲۹، القلم:۱۱)
ترجمۂ کنزالایمان:بہت طعنے دینے والابہت ادھر کی ادھر لگاتا پھرنے والا۔
{۲} عُتُـلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیۡـمٍ ﴿ۙ۱۳﴾ (پ۲۹،ا لقلم:۱۳)
ترجمۂ کنزالایمان:درشت خواس سب پرطرّہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا۔
یعنی جواپنے باپ کانہ ہواور حضرت سیِّدُنا عبداللہبن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اس سے استدلال کیا کہ ’’وَلَدُ الزِّنَا بات نہیں چھپاتا۔‘‘ تو اس کا بات نہ چھپانا چغلی کھانے کو لازم ہے اور چغلی کھانا وَلَدُالزِّنا ہونے پر دلیل ہے:
{۳}وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃٍۙ﴿۱﴾ (پ۳۰، الھمزۃ:۱)
ترجمۂ کنزالایمان:خرابی ہے اس کے لئے جولوگوں کے منھ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے۔
ایک قول یہ ہے کہ ل لُمَزَۃٍسے مراد چغل خور ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الجامع لاحکام القرآن للقرطبی،پ۲۶، الحجرات ،تحت الآیۃ۱۱، الجزء السادس عشر،ج۸،ص۲۳۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع