30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَسَلَّم) کی شفاعت قبول کی جائے گی۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سرانور اٹھائیں گے، پھر جب اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ کی طرف دیکھیں گے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک ہفتے (یعنی 7 دن) کی مقدار سر بسجود رہیں گے، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’اے محمد! اپنا سر اٹھائیے ، کہئے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بات سنی جائے گی، شفاعت کیجئے آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کی شفاعت قبول کی جائے گی۔‘‘
آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپھرسجدہ کرنے کے لئے آگے بڑھیں گے تو حضرت سیِّدُنا جبرئیل عَلَـــیْہِ السَّلَام آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو کندھوں سے تھام لیں گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دعا اتنی قبول فرمائے گا جتنی کسی انسان کی قبول نہیں فرمائی، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعرض کریں گے :’’اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! تونے مجھے اولادِآدم کا سردار بنایا، لیکن مجھے اس پر فخر نہیں اور قیامت کے دن زمین سب سے پہلے مجھ پر کھلی، مجھے اس پر بھی فخر نہیں یہاں تک کہ میرے حوض پر صنعاء واَیلہ کے درمیان بسنے والے لوگوں سے زیادہ لوگ وارد ہوئے۔‘‘
پھر کہا جائے گا: صدیقوں کو بلاؤ، پس وہ شفاعت کریں گے، پھر کہا جائے گا کہ انبیاءے کرام عَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام کو بلاؤ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشاد فرماتے ہیں : کوئی نبی ایک گروہ کو لے کر آئے گا اورکوئی نبی 5 یا6 امتیوں کو لے کر آئے گا اور کسی کے ساتھ کوئی نہ ہو گا۔ پھر کہا جائے گا شہدا کو بلاؤ، وہ جس کی چاہیں گے شفاعت کریں گے۔ جب شہدا شفاعت کر لیں گے تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’میں اَ رْحَمُ الرَّاحِمِیْنہوں جو میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے جنت میں داخل ہو جاؤ۔‘‘
پس وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’جہنم میں دیکھو! کیا اس میں کوئی ایسا شخص ہے جس نے کبھی کوئی نیکی کی ہو؟‘‘ فرشتے جہنم میں ایک ایسے شخص کو پائیں گے تو اس سے پوچھا جائے گا:’’کیا تو نے کبھی کوئی اچھا کام کیا تھا؟‘‘ وہ عرض کرے گا :’’نہیں ، سوائے اس کے کہ میں خرید وفروخت میں لوگوں سے نرمی کرتا تھا۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’میرے بندے سے اسی طرح نرمی کرو جس طرح یہ میرے بندوں پر نرمی کیا کرتا تھا۔‘‘
پھر جہنم سے ایک اور شخص کو نکالا جائے گا اور اس سے پوچھا جائے گا: کیا تو نے کبھی کوئی نیک کام کیا تھا؟ وہ عرض
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع