30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں داخل کئے جائیں گے جن کی تعداد کو اللہ عَزَّوَجَلَّہی جانتا ہے اور اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّکی نافرمانی کی اور پھر اپنی اس نافرمانی پر ڈٹے رہے اور اس کی اطاعت کی مخالفت کی، پھر مجھے شفاعت کی اجازت دی جائے گی اور میں سجدہ کرتے ہوئے اللہ عَزَّوَجَلَّکی اسی طرح حمد وثنا کروں گا جیسے حالت ِ قیام میں کرتا ہوں تو مجھے کہا جائے گا: ’’اپنا سر اٹھا لیجئے، مانگئے آپ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کو عطا کیا جائے گا اور شفاعت کیجئے آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کی شفاعت قبول کی جائے گی۔‘‘ (۱)
اذنِ شفاعت:
{31}…امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضورنبی ٔ مُکَرَّم،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صبح کے وقت نمازِفجر پڑھائی، پھر اسی جگہ تشریف فرما ہو گئے یہاں تک کہ جب چاشت کا وقت ہوا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسکرا دئیے لیکن اپنی جگہ پر ہی تشریف فرما رہے یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ظہر اور عصرومغرب کی نماز پڑھی اور ان تمام اوقات میں کوئی بات نہ کی یہاں تک کہ نمازِ عشا ادافرما کر گھر تشریف لے جانے لگے تو لوگوں نے امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عرض کی:’’حضور نبی ٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے دریافت فرمائیں کہ کیا وجہ ہے کہ آج آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایسا کام کیا جوپہلے کبھی نہ کیا۔‘‘
امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : میرے پوچھنے پر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:مجھ پر دنیا وآخرت کے آئندہ ہونے والے اُمور پیش کئے گئے، ایک ہی میدان میں پہلوں اور پچھلوں کو اکٹھا کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ حضرت آدم عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے پاس حاضر ہوں گے اس حال میں کہ پسینہ انہیں مکمل طور پر ڈھانپنے لگے گا تو وہ عرض کریں گے:’’اے آدمعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام! آپ ابو البشر ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کو منتخب فرمایا، اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں ہماری شفاعت فرمائیے۔‘‘ تو وہ ارشاد فرمائیں گے:آج تم جس آزمائش میں مبتلاہو میں بھی اسی میں مبتلا ہوں ، اپنے میرے بعدوالے باپ حضرت نوحعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الصغیر للطبرانی، الحدیث:۱۰۳،ج۱،ص۴۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع