دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

باپ اور بیٹے کا واقعہ:

{21}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: قیامت کے دن ایک شخص اپنے والدسے ملے گا اور کہے گا :’’اے میرے باپ! مَیں آپ کا کیسا بیٹا تھا؟‘‘ وہ کہے گا:’’ تو اچھا بیٹا تھا۔‘‘ وہ کہے گا:’’کیا آج آپ میرے پیچھے چلیں گے؟‘‘ اس کا والدجواب دے گا:’’ہاں !‘‘ تو وہ کہے گا: ’’آپ میرے کپڑے پکڑ لیں۔‘‘ وہ اس کے کپڑے کو پکڑ لے گا، پھر وہ چل دے گا یہاں تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّجب (اپنی شان کے مطابق )مخلوق کے سامنے جلوہ گر ہو گا اور ارشاد فرمائے گا:’’اے میرے بندے! جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جا۔‘‘ وہ عرض کرے گا:’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! میرا باپ بھی میرے ساتھ ہے اور تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ مجھے غمزدہ نہ کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّاس کے باپ کی شکل مسخ کرکے اسے بِجُّو بنا دے گا اور وہ جہنم کی آگ میں گرپڑے گا، اس کا بیٹا بِجُّو کی بو سے ناک پکڑ لے گا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّاس سے ارشادفرمائے گا:اے میرے بندے ! تیرا باپ تو گرگیا ۔وہ کہے گا: نہیں ، تیری عزت کی قسم! (گرنے والا میرا باپ نہیں بلکہ بجو تھا)۔‘‘ (۱)

{22}…بخاری شریف میں ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماپنے چچا آذر سے ملاقات کریں گے اور پھر اسی طرح کا واقعہ ذکر کیا۔ (۲)

فصل 4: شفاعت کا اذنِ عام اور پل صراط کا بچھایاجانا

ہر نبی کے لئے ایک مقبول دعا:

{23}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ہر نبی نے ایک سوال کیا۔‘‘ راوی فرماتے ہیں ، یایہ ارشاد فرمایا: ’’ہر نبی کے لئے ایک مقبول دُعا ہے جو اس نے اپنی اُمَّت کے لئے مانگ لی ہے لیکن میں نے اپنی دُعا کو بروزِقیامت اپنی اُمَّت کی شفاعت کے لئے محفوظ کر رکھا ہے۔‘‘ (۳)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المستدرک،کتاب الأھوال، باب رجوع الناس للشفاعۃ إلی الأنبیاء علیہم السلام، الحدیث:۸۷۸۸،ج۵،ص۸۱۱۔

2…صحیح البخاری،کتاب أحادیث الانبیاء، بَاب قَوْلِ اللہِ تَعَالٰی(وَاتَّخَذَ اللہُ اِبْرَاہِیمَ خَلِیلًا )، الحدیث:۳۳۵۰،ص۲۷۱۔

3…صحیح البخاری،کتاب الدعوات، باب لکل نبی دعوۃ، الحدیث:۳۶۰۵،ص۵۳۱۔

صحیح مسلم،کتاب الإیمان، بَاب اِخْتِبَاء النَّبِیِّ دَعْوَۃَ الشَّفَاعَۃِ لِاُمَّتِہٖ،الحدیث:۴۹۴،ص۷۱۵۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن