دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ارشاد فرمایا ہے:

ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِیۡنَ فِیۡہَا جِثِیًّا ﴿۷۲۱۶،مریم :۷۲)

ترجمۂ کنزالایمان:پھر ہم ڈر والوں کو بچالیں گے اور ظالموں کو اس میں چھوڑ دیں گے گھٹنوں کے بل گرے۔‘‘ (۱)

{19}…صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی ایک جماعت میں پل صراط پر سے گزرنے کے معاملے میں اختلاف پیدا ہوا تو بعض نے کہا کہ مومن اس میں داخل نہیں ہوں گے اور بعض نے کہا کہ پہلے اس میں تمام داخل ہوں گے، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلِ تقویٰ کو بچا لے گا، کسی نے حضرت سیِّدُنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے ارشاد فرمایا:سب اس پر وارد ہوں گے، پھر اپنی انگلیاں اپنے کانوں کی طرف بڑھاتے ہوئے ارشاد فرمایا: میرے دونوں کان بہرے ہو جائیں اگر میں نے نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ ارشاد فرماتے نہ سنا ہوکہ گزرنے سے مراد داخل ہونا ہے، یعنی ہر نیک وبد اس میں داخل ہو گا، پھر یہ آگ مؤمنین پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جائے گی جیسا کہ حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر ہوئی یہاں تک کہ جہنم کی آگ اُن کی ٹھنڈک سے ٹھنڈی ہو جا ئے گی :

ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِیۡنَ فِیۡہَا جِثِیًّا ﴿۷۲ ۱۶،مریم :۷۲)

ترجمۂ کنزالایمان:پھر ہم ڈر والوں کو بچالیں گے اور ظالموں کو اس میں چھوڑ دیں گے گھٹنوں کے بل گرے۔ (۲)

{20}…سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’لوگ جہنم پر آئیں گے، پھر اپنے اعمال کے مطابق اُسے پار کریں گے، ان میں سے بعض بجلی کے چمکنے کی طرح، بعض ہوا کی طرح، بعض گھوڑے کی دوڑنے کی طرح، بعض اونٹ سوار کی طرح، بعض آدمی کے دوڑنے کی طرح اوربعض پیدل چلنے والے کی طرح پل صراط سے گزر جائیں گے۔‘‘ (۳)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب فضائل الصحابۃ، با ب من فضائل اصحاب الشجرۃ، الحدیث:۶۴۰۴،ص۱۱۱۷۔

2المسند للامام احمد بن حنبل، مسند جابربن عبد اللہ، الحدیث:۱۴۵۲۷،ج۵،ص۸۰۔

3جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ مریم، الحدیث:۳۱۵۹،ص۱۹۷۲۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن