30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پل صراط:
{17}… حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ جہنم کے اوپر تیز دھار تلوار کی مثل پل صراط بچھایا جائے گا جس پر پھسلن ہو گی، اس پر آگ کے اُچک لے جانے والے دندانے دار کانٹے ہوں گے، ان سے اُلجھنے والے بعض جہنم میں گر پڑیں گے اور بعض زخمی ہوجائیں گے اور کچھ بجلی کی تیزی سے گزر جائیں گے، نجات پانے والے ان میں نہ پھنسیں گے اور کچھ ہوا کی طرح گزر جائیں گے اور وہ بھی نہ اٹکیں گے، پھر کچھ گھوڑے کی رفتار میں گزریں گے، پھر کچھ آدمی کے دوڑنے کی طرح، کچھ تیزچلنے والے کی طرح اور کچھ عام رفتار سے پیدل چلنے والے کی طرح گزریں گے، پھر ان میں سے آخری انسان وہ ہو گا جسے آگ نے جلا دیا ہو گا اور وہ اس میں کافی عذا ب پا چکا ہوگا، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّاسے اپنے فضل وکرم اور رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا اور اسے کہا جائے گا:’’اپنی خواہش کا اظہار کر اور مانگ۔‘‘ تو وہ عرض کرے گا:’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! کیا تو مجھ سے استہزا فرماتا ہے حالانکہ تو ربُّ العزَّت ہے؟‘‘ اسے کہا جائے گا:’’اپنی خواہش کا اظہار کر اور مانگ۔‘‘ یہاں تک کہ جب اس کی آرزوئیں پوری ہو جائیں گی تو اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’تیرے لئے وہ بھی ہے جو تو نے مانگا اوراس کے ساتھ اس کی مثل بھی ہے۔‘‘ (۱)
{18}… حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ مبشّر انصاریہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو امّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا حفصہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی موجودگی میں یہ ارشاد فرماتے سنا: ’’اگر اللہ عَزَّوَجَلَّنے چاہا تو اصحابِ شجرہ میں سے کوئی بھی جہنم میں داخل نہ ہو گا، جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی۔‘‘ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا حفصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیوں داخل نہ ہوں گے ۔ ‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں ڈانٹ دیاتو انہوں نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی:
وَ اِنۡ مِّنۡکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا ۚ (پ۱۶،مریم :۷۱)
ترجمۂ کنزالایمان:اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّنے یہ بھی تو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر، الحدیث:۸۹۹۲،ج۹،ص۲۰۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع