30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تک کہ بندہ جان لے کہ وہ اسے عبور کر لے گا یا نہیں۔‘‘ (۱)
{15}… حضرت سیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ مدینہ ، راحت ِ قلب وسینہ ،فیض گنجینہ، صاحب ِ معطرپسینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے بروزِقیامت اپنی شفاعت کا سوال کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’میں اِنْ شا1ء اللہ عَزَّوَجَلَّشفاعت کروں گا۔‘‘ میں نے عرض کی:’’میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو کہاں تلاش کروں ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’پہلے مجھے پل صراط کے پا س تلاش کرنا۔‘‘ میں نے عرض کی:’’اگر پل صراط کے پاس نہ پاؤں تو (پھر کہاں تلاش کروں )؟‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’مجھے میزان کے پاس تلاش کرنا۔‘‘ میں نے عرض کی:’’اگر میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو میزان کے پاس بھی نہ پاؤں تو (پھر کہاں تلاش کروں )؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’پھر مجھے حوض کے پاس تلاش کرناکیونکہ میں ان 3 جگہوں میں سے ایک پر ضرور مل جاؤں گا۔‘‘ (۲)
میزان کی کیفیت:
{16}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:قیامت کے دن (اتنا بڑا) میزان رکھا جائے گا کہ اگر اس میں آسمان وزمین کا وزن کیا جائے یا رکھے جائیں تو اس میں سما جائیں ، فرشتے عرض کریں گے: ’’اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! اس کے ذریعے کس کا وزن کیا جائے گا؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا : ’’اپنی مخلوق میں سے جس کا چاہوں گا۔‘‘ فرشتے عرض کریں گے :’’تیرے لئے پاکی ہے ہم تیری عبادت کا حق ادا نہ کر سکے۔‘‘پھر اُسترے کی طرح تیز پل صراط کو رکھا جائے گا تو فرشتے عرض کریں گے :’’اسے کون عبور کر سکے گا؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرمائے گا:’’میری مخلوق میں سے جسے میں چاہوں گا۔‘‘ فرشتے عرض کریں گے :’’تیرے لئے پاکی ہے ہم تیری عبادت کا حق ادا نہ کر سکے۔‘‘ (۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب السنۃ، باب فی ذکرالمیزان، الحدیث:۴۷۵۵،ص۱۵۷۳۔
المستدرک،کتاب الأہوال، باب ذکرعرض الانبیاء…الخ، الحدیث:۸۷۶۲،ج۵،ص۷۹۸،’’أیجوز‘‘بدلہ’’أینجو‘‘۔
2…جامع الترمذی، ابواب صفۃ القیامۃ، باب ما جاء فی شأن الصراط، الحدیث:۲۴۳۳،ص۱۸۹۶۔
جامع الاصول للجزری،الکتاب التاسع،الفصل الرابع، الفرع الثالث، الحدیث:۸۰۰۷،ج۱۰،ص۴۳۹۔
3…المستدرک،کتاب الأھوال، باب ذکر وسعۃ المیزان، الحدیث:۸۷۷۸،ج۵،ص۸۰۷، بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع