30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{10}… ایک روایت میں ہے:’’میں اہلِ یمن کے پینے کی خاطر اپنے حوض کے کنارے سے لوگوں کو عصا کے ذریعے ہٹاؤں گا، یہاں تک کہ پانی ان کے اوپر سے بہنے لگے گا۔‘‘ (۱)
حوضِ کوثر پر پیالوں کی تعداد:
{11}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:’’حوض پر آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر سونے اور چاندی کے پیالے ہوں گے۔‘‘ (۲)
{12}… ایک روایت میں ہے کہ’’یا آسمان کے ستاروں سے بھی زیادہ ہوں گے۔‘‘ (۳)
{13}… ایک صحیح روایت میں میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اس میں سونے اور چاندی کے 2 میزاب(پرنالے) ہیں جو جنت سے بہتے ہیں۔‘‘ (۴)
سرکار کی کرم نوازی:
{14}… حضرت سیِّدُنا امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ (ایک دفعہ) میں رو پڑی توشہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دریافت فرمایا:’’تجھے کس چیز نے رُلایا؟‘‘ میں نے عرض کی:’’جہنم کو یاد کیا تو رونے لگ گئی، کیا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قیامت کے دن اپنے اہل وعیال کو یاد رکھیں گے؟‘‘ تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’3 جگہوں پر (میرے سوا) کوئی کسی کو یاد نہ رکھے گا: (۱)… میزان کے پاس یہاں تک کہ وہ جان لے کہ اس کی نیکیاں ہلکی ہیں یا بھاری (۲)… اعمال ناموں کے کھلنے کے وقت یہاں تک کہ وہ جان لے کہ اسے نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں ملے گا یا بائیں میں یا پیٹھ کے پیچھے سے اور (۳)… پل صراط کے پاس جب وہ جہنم کی پشت پر بچھایا جائے گا یہاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الفضائل، باب اِثبات حوض نَبِیِّنَاوصفاتہ،الحدیث:۵۹۹۰،ص۱۰۸۵۔
2…صحیح مسلم،کتاب الفضائل، باب اِثبات حوض نَبِیِّنَاوصفاتہ،الحدیث:۶۰۰۰،ص۱۰۸۵۔
3…صحیح مسلم،کتاب الفضائل، باب اِثبات حوض نَبِیِّنَاوصفاتہ،الحدیث:۶۰۰۱،ص۱۰۸۵۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی برزۃ الاسلمی، الحدیث:۱۹۸۲۵،ج۷، ص۱۸۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع