30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{5}… ایک روایت میں ہے کہ’’ اس کا چہرہ کبھی سیاہ نہ ہو گا۔‘‘ (۱)
حوضِ کوثر سے کون، کب پئے گا؟
حضرتِ سیِّدُنا قاضی عیاض مالکی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ اس کا ظاہری معنی یہی ہے کہ حوضِ کوثر سے پانی کا پینا حساب وکتاب اور پل صراط سے گزرنے کے بعد ہو گا کیونکہ اسے عبور کرنے والا ہی پیاسا ہونے سے محفوظ رہے گا۔ ایک قول یہ ہے کہ اسے وہی پئے گا جس کے مقدر میں جہنم سے نجات ہو گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس اُمَّت میں سے جو اسے پئے گا اور جہنم میں داخلہ اس کے مقدر میں ہوا تو اسے جہنم میں بغیر پیاس کے عذاب ہو گا کیونکہ ایک دوسری حدیث ِ پاک کا ظاہری مفہوم یہ ہے کہ سوائے مرتد کے تمام اُمَّت اسے پئے گی۔ایک قول یہ بھی ہے کہ نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں لینے والے تمام امتوں کے مؤمنین اسے پئیں گے، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّنافرمان بندوں میں سے جسے چاہے گا عذاب دے گا۔
علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس میں اختلاف ہے کہ کیا حوضِ کوثر پل صراط کو عبور کرنے سے پہلے میدانِ محشر میں ہے یا جنت کی سرزمین میں ہے کہ جس تک پل صراط عبور کرنے کے بعد ہی پہنچا جاسکے گا؟
حوضِ کوثر کی وسعت:
{6}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت کے70 ہزار لوگوں کو بغیر حساب وکتاب کے جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ تو حضرت سیِّدُنا یزید بن اخنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: ’’خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم! یہ لوگ توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی امت میں سے اس طرح ہیں جس طرح مکھیوں میں بھوری مکھیاں ہوتی ہیں (یعنی بہت کم)۔‘‘ توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’میرے پروردگارعَزَّوَجَلَّ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ ان 70 ہزار (جنت میں داخل ہونے والوں ) میں سے ہر ہزار کے ساتھ 70 ہزار افراد جنت میں داخل فرمائے گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّمزید3 مٹھیاں (جن کی وسعت خدا ومصطفی عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہی بہتر جانتے ہیں ) بھر کر بلا حساب جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ کسی نے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی امامۃ الباہلی، الحدیث:۲۲۲۱۸،ج۸،ص۲۷۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع