دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

 

اور کافر کو اس کا نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، اس کا چہرہ سیاہ ہو گا اور انسانی صورت میں ہی اس کا جسم بھی 60 گز لمبا کر دیا جائے گا لیکن اس کے سر پر آگ کا تاج رکھا جائے گا، اس کے ساتھی اسے دیکھیں گے اور کہیں گے: ’’ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس کے شر سے پناہ مانگتے ہیں ، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے ہمارے پاس نہ لانا۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں پھر وہ ان کے پاس آئے گا تو وہ کہیں گے :’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اسے ذلیل و رسوا کر دے۔‘‘ تو وہ کہے گا :’’اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں اپنی رحمت سے دور کرے! تم میں سے ہر ایک کے لئے بھی اسی کی مثل (عذاب) ہے۔‘‘ (۱)

 

 

۞۞۞۞۞۞۞

فصل3: حوضِ کوثر،میزان اور پل صراط کا بیان

حوضِ کوثر:

{1}…سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ روح پرور ہے:’’میرے حوض کی لمبائی ایک مہینے کی مسافت ہے، اس کے سب کنارے برابر ہیں اور اس کا پانی چاندی سے زیادہ سفید ہے۔‘‘ (۲)

{2}… ایک روایت میں ہے:’’اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفیدہے۔‘‘ (۳)

{3}… ایک روایت میں ہے:’’ا س کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔‘‘ (۴)

{4}…ایک روایت میں ہے:’’اس کی خوشبو کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہے اور اس کے آبخورے(یعنی پیالے) آسمان کے ستاروں کی طرح ہیں ، جس نے اس میں سے پی لیا وہ کبھی پیاسا نہ ہو گا۔‘‘ (۵)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع الترمذی، ابواب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ بنی اسرائیل، الحدیث:۳۱۳۶،ص۱۹۶۹۔

2صحیح مسلم،کتاب الفضائل، باب اِثبات حوض نَبِیِّنَا وَصِفَاتِہٖ، الحدیث:۵۹۷۱،ص۱۰۸۴۔

3المرجع السابق، الحدیث:۵۹۸۹،ص۱۰۸۵۔

4المرجع السابق، الحدیث:۵۹۸۹،ص۱۰۸۵۔

5المرجع السابق، الحدیث:۵۹۷۱،ص۱۰۸۴۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن