30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے کہے گا:’’دور ہو جاؤ، دفع ہو جاؤ، میں تمہاری طرف سے ہی تو جھگڑا کر رہا تھا۔‘‘ (۱)
زمین کی خبریں :
{20}…سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیت ِ مقدسہ تلاوت فرمائی:
یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَہَا ﴿ۙ۴﴾ (پ۳۰،الزالزال:۴)
ترجمۂ کنزالایمان: اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی ۔
پھراستفسار فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو کہ زمین کی خبریں کیا ہیں ؟‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر مرد وعورت کے اعمال کی گواہی دے گی جو انہوں نے اس کی پیٹھ پر کئے اور کہے گی: اس نے فلاں فلاں دن فلاں فلاں کام کیا۔‘‘ (۲)
بروزِ قیامت انسانوں کی جسامت:
{21}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فرمانِ عالیشان :
یَوْمَ نَدْعُوۡا کُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمٰمِہِمْ ۚ (پ۱۵،بنی اسرائیل:۷۱)
ترجمہ کنزالایمان: جس دن ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے۔
کی تفسیربیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’ان میں سے ایک آدمی کو بلایا جائے گا اور اسے دائیں ہاتھ میں نامۂ اعمال دیاجائے گا، اُس کی جسامت 60 گز لمبی کر دی جائے گی، اس کا چہرہ سفید ہو جائے گا اور اس کے سر پرچمکدار موتیوں والا تاج رکھا جائے گا۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں کہ وہ اپنے دوستوں کی طرف چل دے گا، وہ اسے دور سے دیکھیں گے اور عرض کریں گے:’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں بھی یہ عطا فرما اور ہمارے لئے بھی اس میں برکت ڈال۔‘‘ یہاں تک کہ وہ ان کے پاس پہنچ جائے گا اور ان سے کہے گا: ’’تمہیں خوشخبری ہو! بے شک تم میں سے ہر ایک کے لئے اسی کی مثل ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کِتَاب الزُّہْدِ وَالرَّقَائِقِ،باب الدُّنْیَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّۃُ الْکَافِرِ، الحدیث:۷۴۳۹،ص۱۱۹۳۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب اخبارہ، باب اخبارہ…الخ، الحدیث:۷۳۱۶،ج۹،ص۲۲۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع