30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سلسلۂ کلام جاری رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا:وہ لوگ اُس نہر سے موتیوں کی طرح چمکتے ہوئے نکلیں گے، ان کی گردنوں میں سونے کے پٹے ہوں گے جن کی وجہ سے اہلِ جنت انہیں پہچان لیں گے اور ان کے متعلق کہیں گے:’’ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بغیر کسی نیک عمل کے جنت میں داخل فرما دیا ہے۔‘‘ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ ان سے ارشاد فرمائے گا:’’جنت میں داخل ہو جاؤ اور جس چیز کو تم دیکھو گے وہ تمہاری ہو جائے گی۔‘‘ وہ لوگ کہیں گے :’’اے ہمارے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرما دیا ہے جو جہاں والوں میں سے کسی کو عطا نہیں فرمایا۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا: ’’میرے پاس تمہارے لئے اس سے بھی افضل چیز ہے۔‘‘ وہ کہیں گے :’’اے ہمارے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! کون سی چیز اس سے افضل ہو سکتی ہے؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا : ’’میری رضا اب میں تم سے کبھی ناراض نہ ہوں گا۔‘‘ (۱)
سرکار کے تبسُّم میں حکمت:
{19}…خادِمِ دربارِ رسالت حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت فرماتے ہیں کہ ہم سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ اقدس میں حاضر تھے کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تبسم فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو کہ میں کس وجہ سے مسکرایا ہوں ؟‘‘ ہم نے عرض کی: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کا رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:بندے کے اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ سے کلام کرنے کی وجہ سے مسکرا رہا ہوں کہ وہ کہے گا :’’اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! کیا تو نے مجھے ظلم سے پناہ نہیں دی۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’ کیوں نہیں۔‘‘ وہ عرض کرے گا :’’آج کے دن میں اپنے خلاف اپنے سوا کسی اور کی گواہی قبول نہیں کروں گا۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا: ’’آج تو خود اورکِرَامًاکَاتِبِیْن تیرے خلاف بطور گواہ کافی ہیں۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں کہ پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کے اعضاء سے کہا جائے گا:’’ بولو۔‘‘ تو اس کے اعضاء اس کے اعمال کے متعلق بولنے لگ جائیں گے، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے اور اس کے کلام کے درمیان خلوت(یعنی تنہائی) پیدا کرے گا تو وہ اپنے اعضاء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الإیمان، باب معرفۃ طریق الرؤیۃ،الحدیث:۴۵۴،ص۷۱۱۔
صحیح الْبُخَارِی،کِتَاب التَّوْحِیْد، بَاب قَوْلِ اللہِ تَعَالٰی(وُجُوہٌ یَوْمَئِذٍ نَاضِرَۃٌٌ) الحدیث:۷۴۳۹،ص۶۲۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع