دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

گدِّی کے بل گر جائے گا، پھر مسلمان اپنا سر سجدہ سے اٹھائیں گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ اسی صورت میں ہو گا (جس صورت کا تصوُّر نہیں کیا جا سکتا اور) جس میں انہوں نے اسے پہلے دیکھا تھا، اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’میں تمہارا رب ہوں۔‘‘ مسلمان کہیں گے:’’ تو ہی ہمارا پروردگار عَزَّوَجَلَّ ہے۔ ‘‘

پھر جہنم کے اوپر پل صراط بچھا دیا جائے گا اور شفاعت کی اجازت دی جائے گی، اس وقت سب کہیں گے: ’’اللھُمَّ سَلِّم سَلِّمْ یعنی اے اللہ عَزَّوَجَلَّ سلامت رکھ، سلامت رکھ۔ ‘‘عرض کی گئی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ پل کیسا ہو گا؟‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ایک پھسلاہٹ والی چیز ہو گی یعنی جس پر قدم نہ ٹھہر سکیں گے اور اس میں دندانے دار کانٹے ہوں گے، وہ لوہے کے کانٹے سَعْدَان نامی جھاڑی کی طرح ہوں گے، بعض مسلمان اس پل سے پلک جھپکنے کی دیر میں گزر جائیں گے، بعض بجلی کی طرح، بعض ہوا کی طرح، بعض پرندوں کی طرح، بعض تیز رفتار اعلیٰ نسل کے گھوڑوں کی طرح اور بعض اونٹوں کی طرح گزریں گے۔ یہ سب صحیح سلامت گزر جائیں گے جبکہ بعض مسلمان کانٹوں سے اُلجھتے ہوئے پار پہنچیں گے اور بعض کانٹوں سے زخمی ہو کر جہنم میں گر جائیں گے یہاں تک کہ سب مؤمنین جہنم سے نجات پا جائیں گے اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! جو مومن نجات پا کر جنت میں چلے جائیں گے وہ اپنے ان مسلمان بھائیوں کو جو جہنم میں پڑے ہوں گے جہنم سے چھڑانے کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ایسا جھگڑا کریں گے جیسے کوئی اپنا حق حاصل کرنے کے لئے جھگڑا کرتا ہے۔‘‘ (۱)

شفاعت کا بیان:

{18}… بخاری ومسلم کے الفاظ یہ ہیں کہ خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:اس دن تم مؤمنین کو دیکھو گے کہ وہ (بطورِ ناز) اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اپنے بھائیوں کو چھڑانے کے لئے اس سے بھی سخت جھگڑا کریں گے جیسا تم اپنا حق حاصل کرنے کے لئے جھگڑا کرتے ہو اور عرض کریں گے: ’’اے ہمارے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! وہ ہمارے ساتھ روزہ رکھتے تھے، نماز پڑھتے تھے اور حج کرتے تھے۔‘‘ تو ان سے کہا جائے گا:’’جسے تم جانتے ہو نکال لاؤ۔‘‘ پس ان کی صورتیں جہنم پر حرام ہو جائیں گی اور کثیر مخلوق کو باہر نکالیں گے کہ جنہیں نصف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الإیمان، باب معرفۃ طریق الرؤیۃ،الحدیث:۴۵۴،ص۷۱۰۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن