دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کے بعد انہیں جہنم کی طرف دھکیلا جائے گا، وہ جہنم گویا کہ سراب ہو گی (یعنی دکھائی دے گا کہ وہ ریت اور پانی ہے لیکن ہو گی آگ) کہ اس کا بعض بعض کو کھا رہا ہو گا پھر وہ جہنم میں جا پڑیں گے۔

پھر عیسائیوں کو بلایا جائے گا اور ان سے پوچھا جائے گا: ’’تم کس کی عبادت کیا کرتے تھے؟‘‘ وہ کہیں گے:’’ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بیٹے حضرت سیِّدُنا مسیح عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پوجا کیا کرتے تھے۔‘‘ تو ان سے کہا جائے گا:’’تم جھوٹے ہو، کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کوئی بیوی ہے نہ بیٹا، اب تم کیا چاہتے ہو؟‘‘ وہ بھی کہیں گے:’’اے ہمارے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں پیاس لگی ہے، لہٰذا ہمیں پانی پلا دے۔‘‘ پھر انہیں بھی اشارے سے کہا جائے گا: تم پانی کی طرف کیوں نہیں جاتے، اس کے بعد انہیں جہنم کی طرف دھکیلا جائے گا گویا کہ وہ سراب ہے، اس کا بعض بعض کو کھا رہا ہو گا۔’’ چُنانچہ، وہ سب دوزخ میں جا پڑیں گے یہاں تک کہ صرف وہی لوگ رہ جائیں گے جو خدائے واحد عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کیا کرتے تھے خواہ وہ نیک ہوں یا بد۔

پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت قریب سے ایک ایسی صورت میں جلوہ فرمائے گا کہ جس صورت کو وہ دنیا میں دیکھ چکے ہوں گے، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ پوچھے گا کہ’’ تم کس کا انتظار کر رہے ہو؟ حالانکہ آج ہر ایک اس کے ساتھ ہے جس کی وہ عبادت کیا کرتا تھا۔‘‘ تو وہ عرض کریں گے:’’اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! ہم نے تو اُن لوگوں کو دنیا ہی میں چھوڑ دیا تھا حالانکہ ان کی بڑی ضرورت تھی اور ہم نے ان لوگوں کا کبھی ساتھ نہیں دیا۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گی: ’’میں ہی تمہارا رب ہوں۔‘‘ وہ عرض کریں گے:’’ہم تیری پناہ میں آتے ہیں۔‘‘ وہ 2 یا3 مرتبہ کہیں گے کہ’’ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے۔‘‘

وہ ایسا وقت ہو گا کہ بعض مسلمانوں کے دل ڈگمگانے لگیں گے، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’کیا تمہارے علم میں کوئی ایسی نشانی ہے کہ جس سے تم اپنے رب کو پہچان سکو؟‘‘ مسلمان کہیں گے:’’ہاں۔‘‘ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ (اپنی شان کے لائق) پنڈلی ظاہر فرمائے گا، (اس منظر کو دیکھ کر) جو شخص بھی دنیا میں محض اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف اور اس کی رضاکے لئے سجدہ کرتا تھا اس کو سجدہ کی اجازت مل جائے گی اور جو شخص دنیوی خوف یاریا کاری کے لئے سجدہ کرتا تھا اسے سجدہ کی اجازت نہیں ملے گی، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی پیٹھ ایک تختہ کی طرح کر دے گا کہ جب بھی وہ سجدہ کرنا چاہے گا


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن