دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

بروزِ قیامت والدین اور اولادکا عالم:

{16}اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:والدین کا اپنی اولاد پر کچھ دین ہو تو جب قیامت کا دن ہو گا تو وہ اس قرض کے ساتھ معلق ہو جائیں گے، بیٹا کہے گا:’’میں تو تمہارا بیٹا ہوں (معاف کر دو)۔‘‘ والدین چاہیں گے یا تمنا کریں گے کہ کاش یہ قرض اس سے بھی زیادہ ہوتا۔‘‘ (۱)

بروزِ قیامت کفار و اہلِ کتاب کی کیفیت:

{17}…مسلم شریف میں ہے، راوی فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا ہم قیامت کے دن اپنے رب کو دیکھیں گے؟‘‘حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ہاں ، کیا دوپہر کے وقت جبکہ دھوپ نکلی ہوئی ہو اور آسمان میں بادل بھی نہ ہوں تو تمہیں سورج کو دیکھنے میں کوئی تکلیف ہوتی ہے؟ اور کیا چودہویں کی رات چاندنی رات میں جبکہ چاندنی چھائی ہوئی ہو اور آسمان میں بادل بھی نہ ہوں تو تمہیں چاند دیکھنے میں کوئی تکلیف ہوتی ہے؟‘ ‘ انہوں نے عرض کی:’’نہیں ، یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اسی طرح تمہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا دیدار کرنے میں کوئی رکاوٹ یا تکلیف نہیں ہو گی، قیامت کے روز ایک پکارنے والا پکارے گا: تم میں سے جو قوم جس بت یا پتھر کو پوجتی تھی آج اس کے پیچھے ہو جائے۔ چنانچہ، ایسے تمام لوگ جہنم میں پھینک دئیے جائیں گے یہاں تک کہ وہی لوگ رہ جائیں گے جو خدائے واحد کی عبادت کیا کرتے تھے، خواہ وہ نیک ہوں یا بد، ان میں اہلِ کتاب کے کچھ لوگ بھی شامل ہوں گے۔

پھر یہودی بلائے جائیں گے اور ان سے پوچھا جائے گا: ’’تم کس کی پوجا کیا کرتے تھے؟‘‘ وہ کہیں گے:’’ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بیٹے حضرت سیِّدُنا عزیر عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی عبادت کیا کرتے تھے۔‘‘ ان سے کہا جائے گا:’’تم جھوٹے ہو کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کوئی بیوی ہے نہ بیٹا، اب تم کیا چاہتے ہو؟‘‘ کہیں گے:’’اے ہمارے پروردگار عَزَّوَجَلَّ !ہمیں پیاس لگی ہے، لہٰذا ہمیں پانی پلا دے۔‘‘ پھر انہیں اشارے سے کہا جائے گا: ’’تم پانی کی طرف کیوں نہیں جاتے، اس

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الکبیر، الحدیث:۱۰۵۲۶،ج۱۰،ص۲۱۹۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن