دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے متعلق ارشاد فرمائے گا:’’میرے بندے کو میری رحمت سے جنت میں داخل کر دو۔‘‘ وہ عرض کرے گا:’’اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! بلکہ میرے عمل سے۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’میرے بندے کو میری رحمت سے جنت میں داخل کر دو۔‘‘ وہ عرض کرے گا:’’اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! بلکہ میرے عمل سے۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ فرشتوں سے ارشاد فرمائے گا: ’’میرے بندے کے عمل کا اسے دی گئی میری نعمتوں سے موازنہ کرو۔‘‘ تو آنکھ کی نعمت اس کی 500 سالہ عبادت کو گھیر لے گی اور باقی جسم کی نعمتیں اس پرزائد ہو ں گی۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرمائے گا:’’میرے بندے کو جہنم میں داخل کر دو۔‘‘ تو اسے جہنم کی طرف کھینچا جائے گا، وہ پکارے گا:’’اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ !مجھے اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرما دے۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا: ’’اسے واپس لے آؤ۔‘‘ اسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں کھڑا کیاجائے گا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے پوچھے گا: ’’اے میرے بندے! تجھے کس نے زندگی بخشی حالانکہ تو کچھ نہ تھا؟‘‘ وہ عرض کرے گا:’’اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! تو نے۔‘‘تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا: ’’کس نے تجھے 500 سال عبادت کرنے کی قوت دی؟‘‘ وہ عرض کرے گا:’’اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! تو نے۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’کس نے تجھے عظیم سمندر کے درمیان پہاڑ پر ٹھہرایا، تیرے لئے نمکین پانی میں سے میٹھا پانی نکالا اور تیرے لئے ہر رات ایک انار پیدا کیا جبکہ وہ سال میں ایک مرتبہ نکلتا ہے؟ اور تو نے کس سے عرض کی کہ میری روح سجدے کی حالت میں قبض کرنا تو ایسا ہی کیا گیا؟‘‘ تووہ بندہ عرض کرے گا:’’اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! یہ سب کچھ کرنے والا تو ہے ۔‘‘

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’یہ سب میری رحمت سے ہی تو ہے اور میں اپنی رحمت سے ہی تجھے جنت میں بھی داخل کرتا ہوں ، میرے بندے کوجنت میں داخل کر دو، اے میرے بندے! توکتنااچھاتھا۔‘‘ پس اسے اللہ عَزَّوَجَلَّ داخلِ جنت فرما دے گا۔ حضرت جبرئیل عَلَـــیْہِ السَّلَام نے عرض کی:’’اے محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!بے شک تمام اشیاء اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے ہی ہیں۔‘‘ (۱)

{8}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’سیدھی راہ پر چلو، میانہ روی اختیار کرو اور بشارتیں دو کیونکہ کسی کواس کا عمل جنت میں داخل نہ کرے گا۔‘‘ صحابۂ کرامعَلَـــیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المستدرک،کتاب التوبۃ والاِنابۃ، باب حکایۃ عابدعبد اللہ…الخ، الحدیث:۷۷۱۲،ج۵،ص۳۵۵۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن