دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

 

اس میں وہ جام پلائے جائیں گے جس کی ملونی ادرک ہوگی، وہ ادرک کیا ہے؟ جنت میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہتے ہیں اور ان

کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے جب توانہیں دیکھے تو انہیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے اور جب تو

ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے اور بڑی سلطنت۔

اُس حبشی نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیامیں بھی جنت میں وہی چیزیں دیکھوں گا جو آپ ملاحظہ فرمائیں گے ؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ہاں۔‘‘ (یہ سن کر) وہ حبشی رونے لگ گیا یہاں تک کہ اس کی روح پرواز کر گئی، حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :’’ میں نے تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اُسے قبر میں اُتارتے دیکھا۔‘‘ (۱)

جنت میں داخلہ رحمت ِ الٰہی سے ہوگا:

{7 }… حضرت سیِّدُناجابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا:’’اچانک میرے پاس میرے خلیل جبریلعَلَـــیْہِ السَّلَام آئے اورکہا : ’’اے محمد (صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اس ذات کی قسم جس نے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندوں میں سے ایک بندے نے سمندر میں ایک پہاڑ کی چوٹی پر500 سال تک اس کی عبادت کی، اس پہاڑ کی چوڑائی اور لمبائی 30،30 ہاتھ تھی اور اسے سمندر نے ہر طرف سے 4 ہزار فرسخ (ایک فرسخ 3 میل کا ہوتا ہے) تک گھیرا ہوا تھا، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے انگلی جتنی چوڑی شیریں نہر نکالتا جس میں آہستہ آہستہ میٹھا پانی بہتا اور پہاڑ کے نیچے جمع ہو جاتا اور ہر رات انار کے درخت سے ایک انار نکلتا، وہ دن کے وقت عبادت کرتا اور جب شام ہوتی تو اترتا، وضو کرتا اور وہ انار لے کر کھا لیتا، پھر نماز کے لئے کھڑا ہو جاتا، اس نے بوقت وصال اللہ عَزَّوَجَلَّ سے سوال کیا کہ وہ سجدے کی حالت میں اس کی روح قبض فرمائے ، زمین اور کسی دوسری چیز کو اسے ختم کرنے کی قدرت نہ دے یہاں تک کہ (بروزِ قیامت) وہ سجدے کی حالت میں ہی اُٹھایا جائے۔‘‘

حضرت جبرئیل عَلَـــیْہِ السَّلَام نے کہا: اس کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا، جب ہم نیچے اُترتے یا چڑھتے تو اس کے پاس سے گزرتے اور ہمارے علم میں ہے کہ اسے قیامت کے دن اٹھایا جائے گا اور وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سامنے کھڑا ہو گا تو

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الاوسط، الحدیث:۱۵۸۱،ج۱،ص۴۳۱۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن