دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کے رنگوں کی خوشبو آئے گی تو وہ دروازے کے سوراخوں سے جنت کی نعمتیں ملاحظہ کر کے عرض کرے گا:’’اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! مجھے جنت میں داخل فرما دے۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’کیا تو جنت کا سوال کرتا ہے حالانکہ میں نے تجھے دوزخ سے نجات عطا فرمائی ہے؟‘‘ تو وہ کہے گا:’’میرے اور اس کے درمیان پردہ حائل کردے یہاں تک کہ میں اس کی ہلکی سی آواز بھی نہ سن سکوں۔‘‘ پس وہ جنت میں داخل ہو جائے گا اور اپنے سامنے ایک محل دیکھے گا یا اس کے سامنے کھڑا کیا جائے گا گویا وہ محل اس کی نسبت سے ایک خواب ہوگا تو وہ کہے گا:’’اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! مجھے یہ محل عطا فرما دے۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’ اگر میں تجھے یہ عطا کر دوں تو ہو سکتا ہے تو کوئی دوسری چیز مانگ لے۔‘‘ وہ عرض کرے گا:’’نہیں ! اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! تیری عزت کی قسم! میں اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگوں گا اور اس سے بہتر بھی کوئی محل ہو سکتا ہے؟‘‘ وہ اسے عطا کر دیا جائے گا تو وہ اس میں جائے گا اوراپنے سامنے ایک اور محل دیکھے گا اور اسی طرح کہے گا جیسے پہلے کہا تھا پھر وہ اس میں بھی داخل ہو جائے گا۔

اس کے بعد وہ خاموش ہو جائے گاتواللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے دریافت فرمائے گا:’’تجھے کیاہواکہ کچھ نہیں مانگ رہا؟‘‘ تو وہ عرض کرے گا:’’اے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! میں تجھ سے مانگتا رہا یہاں تک کہ مجھے اب تجھ سے شرم آتی ہے۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ میں تجھے ابتدائے دنیا سے فنائے دنیا تک کی مثل اور اس سے 10 گنا زیادہ عطا فرما دوں ؟‘‘ تو وہ عرض کرے گا:’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! کیا تو مجھ سے استہزاء فرما رہا ہے حالانکہ تو رب العزَّت ہے؟‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’نہیں ، بلکہ میں اس پر قادر ہوں ، لہٰذا مانگ۔‘‘ تو وہ عرض کرے گا:’’میری ملاقات لوگوں کے ساتھ کرا دے۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’جاؤ، لوگوں سے ملو۔‘‘ لہٰذاوہ چل دے گا اور جنت میں لپک لپک کر چلے گا یہاں تک کہ جب وہ لوگوں کے قریب پہنچ جائے گا تو اس کے سامنے ایک موتیوں کا محل کھڑا کیا جائے گا تو وہ سجدہ میں گر جائے گا، اسے کہا جائے گا:’’اپنا سر اٹھا، تجھے کیا ہوا ہے؟‘‘ وہ عرض کرے گا:’’میں نے اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ کی زیارت کی یا مجھے پروردگار عَزَّوَجَلَّ کا دیدار کرایا گیا ہے۔‘‘ تو اسے کہا جائے گا:’’یہ تو تیرے ہی محلوں میں سے ایک محل ہے۔‘‘

پھر وہ ایک شخص سے ملے گاتو (شکر کے) سجدوں کے لئے تیار ہو جائے گا اسے کہا جائے گا:’’ٹھہر جا۔‘‘ تو وہ عرض


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن