30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{19}…سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’بے شک فقرا اغنیا سے 500 سال پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔‘‘ (۱)
بروزِ قیامت نور کا بمطابق اعمال ہونا:
{20}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:’’لوگوں کو میدانِ حشر میں ان کے اعمال کی مثل نور عطا کیاجائے گا، کسی کو بہت بڑے پہاڑ کی مثل نور عطا کیا جائے گا جو ان کے آگے دوڑ رہا ہو گا، کسی کو اس سے کم نور عطا کیا جائے گا،کسی کو ہاتھ پر کھجور کے درخت کی مثل نور عطاہوگا جو اس کے آگے دوڑتا ہو گا اور کسی کو اس سے کم دیا جائے گا یہاں تک کہ ان میں سے آخری شخص کو پاؤں کے انگوٹھے پر نور عطا کیا جائے گا جو کبھی روشن ہو گا اور کبھی بجھے گا،جب وہ روشن ہو گا تو وہ آگے بڑھے گا اور جب بجھے گا تو ٹھہر جائے گا۔‘‘ (۲)
روز محشر ادنیٰ مومن کا مقام:
{21}…اسی روایت میں یہ بھی ہے کہ حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:لوگ پل صراط پرسے اپنے نورکے مطابق گزریں گے،ان میں سے بعض پلک جھپکنے کی دیرمیں گزریں گے توبعض بجلی کی طرح،بعض بادلوں کی طرح گزریں گے تو بعض ستارے ٹوٹنے کی طرح، بعض ہوا کی طرح گزریں گے تو بعض گھوڑے کے دوڑنے کی طرح، بعض کجاوہ باندھنے کی طرح گزریں گے یہاں تک کہ جسے اُس کے قدموں کے ظاہر پر نور عطا کیا جائے گا وہ چہرے، ہاتھوں اور پاؤں کے بل چلے گا، ایک ہاتھ کھینچے گا تو دوسرا اٹک جائے گا، ایک پاؤں کھینچے گا تو دوسرا پھنس جائے گا، اس کے پہلوؤں کو آگ پہنچ رہی ہو گی، وہ چھٹکارا پانے تک اسی کیفیت میں رہے گا، پھر جب آزاد ہو جائے گا تو کھڑا ہو جائے گا اور کہے گا: ’’تمام تعریفیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے جس نے مجھے وہ کچھ عطا کیا جو کسی کوعطا نہیں کیا کہ مجھے عذاب کے دیکھنے کے بعد اس سے نجات عطا فرمائی۔‘‘
پھر وہ جنت کے دروازے پر ایک تالاب کی طرف جائے گا اور ا س میں غسل کرے گا اوراسے اہلِ جنت اور ان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی، ابواب الزھد، بَاب مَا جَاء َ اَنَّ فُقَرَاء َ الْمُہَاجِرِینَ…الخ، الحدیث:۲۳۵۳،ص۱۸۸۸۔
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۹۷۶۳،ج۹،ص۳۵۸، بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع