دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

بروزِقیامت مؤمنین کی حالت:

{16}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:

یَّوْمَ یَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ؕ﴿۶ ۳۰،المطففین:۶)

ترجمۂ کنزالایمان:جس دن سب لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے۔

50 ہزار سالہ دن کا نصف حصہ مومن پر یہ دن اس قدر آسان ہو گا جیسے سورج غروب ہونے کے قریب ہو یہاں تک کہ غروب ہو جائے۔‘‘ (۱)

{17}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بے شک وہ دن مومن پر اتنا آسان کر دیا جائے گا یہاں تک کہ وہ اس پر فرض نماز سے بھی کم ہو جائے گا۔‘‘ (۲)

{18}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:قیامت کے دن تمہیں جمع کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ اس امت کے فقرا اور مساکین کہاں ہیں ؟ وہ کھڑے ہوں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ ’’تم نے کیا عمل کیا؟‘‘ تو وہ کہیں گے:’’اے ہمارے پروردگار عَزَّوَجَلَّ ! تو نے ہمیں مصیبتوں میں مبتلا کیا تو ہم نے صبر کیا اور مال واسباب اور بادشاہی ہمارے علاوہ دوسروں کو عطا فرمائی۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’تم نے سچ کہا۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’وہ دیگر لوگوں سے پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے جبکہ امیروں اور حکمرانوں پر حساب کی شدت باقی رہے گی۔‘‘ لوگوں نے عرض کی:’’اس دن ایمان والے کہاں ہوں گے؟‘‘تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ان کے لئے نور کی کرسیاں بچھائی جائیں گی اور ان پر بادل سایہ کرے گااور وہ دن مؤمنین پردن کی ایک گھڑی سے بھی ہلکا ہو گا۔‘‘ (۳)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1مسند ابی یعلی الموصلی، مسند ابی ہریرۃ، الحدیث:۵۹۹۹،ج۵،ص۳۰۸۔

2الاحسان بترتیب…،کتاب اخبارہ،باب اخبارہ عن البعث…الخ، الحدیث:۷۲۹۰،ج۹،ص۲۱۶۔

3المرجع السابق، باب وصف الجنۃ واہلہا، الحدیث: ۷۳۷۶،ص۲۵۳۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن