دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مشغول ہوں گے:

لِکُلِّ امْرِیًٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاۡنٌ یُّغْنِیۡہِ ﴿ؕ۳۷ ۳۰،عبس: ۳۷)

ترجمۂ کنزالایمان: ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے ۔ (۱)

{5}… ایک روایت میں یوں ہے کہ ایک عورت نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہم میں سے بعض بعض کو کیسے دیکھیں گے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’(خوفِ الٰہی سے) آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔‘‘ اور اس کے ساتھ ہی آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے نگاہیں آسمان کی طرف بلند فرما دیں تو اس نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا فرمائیں کہ وہ میراپردہ رکھے۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دعا کی:’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ! اس کا پردہ رکھنا۔‘‘ (۲)

{6}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’قیامت کے دن لوگوں کو سفید اور چٹیل زمین میں جمع کیا جائے گا جو سفید گول روٹی کی طرح ہو گی کہ جس میں کسی کی کوئی علامت (یعنی پہچان) نہ ہو گی۔‘‘ (۳)

{7}… ایک شخص نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللہ عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرماتا ہے :

اَلَّذِیۡنَ یُحْشَرُوۡنَ عَلٰی وُجُوۡہِہِمْ اِلٰی جَہَنَّمَ ۙ ۱۹، الفرقان:۳۴)

ترجمہ کنزالایمان: وہ جو جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے اپنے منہ کے بل۔

توکیا کافر کو اس کے چہرے کے بل ہانک کر لایا جائے گا؟‘‘ تواللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’کیا وہ ذات جس نے دنیا میں اسے پاؤں کے بل چلایا وہ اسے قیامت کے دن چہرے کے بل چلانے پر قادر نہیں۔‘‘ جب یہ بات حضرت سیِّدُنا قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تک پہنچی تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ’’ہاں ! ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ کی عزت کی قسم!(وہ ایسا کرنے پر قادر ہے)۔‘‘ (۴)

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الکبیر، الحدیث:۹۱،ج۲۴،ص۳۴۔ 2المعجم الکبیر، الحدیث:۲۷۵۵،ج۳،ص۹۰۔

3صحیح البخاری،کتاب الرقاق، بَاب یَقْبِضُ اللہُ الْأَرْضَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، الحدیث:۶۵۲۱،ص۵۴۷۔

4صحیح البخاری،کتاب التفسیر، بَابِ سورۃ الفرقان، الحدیث:۴۷۶۰،ص۴۰۳۔

جامع الاصول للجزری، کتاب القیامۃ، الباب الثانی:فی احوالہا، الحدیث:۷۹۴۹،ج۱۰،ص۳۹۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن