دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{2}…حشر، حساب، شفاعت ،پل صراط اور اس کے

متعلقات

یہ بحث کئی فصلوں پر مشتمل ہے۔

پہلی فصل: حشر وغیرہ کا بیان

میدانِ محشر میں لوگوں کی حالت:

{1}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’تم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ننگے پاؤں ، ننگے جسم اور بے ختنہ ملو گے۔‘‘ (۱)

{2}… ایک روایت میں ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اِرشاد فرماتی ہیں :’’میں نے عرض کی کہ تمام مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟‘‘ توحضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’وہ معاملہ اتنا سخت ہو گا کہ وہ اس جانب توجہ بھی نہ کر سکیں گے۔‘‘ (۲)

{3}…ایک دوسری روایت میں ہے : حضرت سیِّدَتُنا امّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: ’’ہائے افسوس! ہم ایک دوسرے کو اس حالت میں دیکھ رہے ہوں گے۔‘‘توآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’لوگ مشغول ہوں گے۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے دوبارہ عرض کی:’’کون سی چیز انہیں مشغول کر دے گی؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ نامۂ اعمال کا کھلنا انہیں مشغول کر دے گا کہ جس میں ان کے چیونٹی اور رائی کے برابر اعمال کا وزن بھی شامل ہو گا۔‘‘ (۳)

{4}… اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا سودہ بنت زمعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی:’’کیا ہم میں سے بعض بعض کی طرف دیکھیں گے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’لوگ (اپنے آپ میں )

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح البخاری،کتاب الرقاق، باب الحشر، الحدیث:۶۵۲۵،ص۵۴۷۔

2…المرجع السابق، الحدیث: ۶۵۲۷۔

3…المعجم الاوسط، الحدیث:۸۳۳،ج۱،ص۲۴۳۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن