30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{59}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اگر مومن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب کو جان لیتا تو کوئی بھی جنت کی تمنانہ کرتا اور اگر کافر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کو جان لیتا تو کوئی کافر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے مایوس نہ ہوتا۔‘‘ (۱)
{60}… حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفی صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر یہ آیت ِ مبارکہ نازل فرمائی :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ (پ۲۸، التحریم:۶)
ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواُس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔
توشہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے اپنے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنکے سامنے تلاوت فرمایاتو ایک نوجوان غشی کی وجہ سے گر گیا ۔آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس کے دل پر اپنا دستِ مبارک رکھا تو وہ حرکت کر رہا تھا۔ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اے نوجوان! لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُکہو۔‘‘ اس نے کہا تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے جنت کی بشارت دی، صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا وہ ہم میں سے نہیں ؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’کیا تم نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا یہ فرمان نہیں سنا:
ذٰلِکَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِیۡ وَخَافَ وَعِیۡدِ ﴿۱۴﴾ (پ۱۳، ابراہیم:۱۴)
ترجمۂ کنز الایمان: یہ اس کے لئے ہے جو میرے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اور میں نے جو عذاب کا حکم سنایا ہے اس سے خوف کرے۔ (۲)
۞۞۞۞۞۞۞
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب التوبۃ،باب فی سعۃ رحمۃاللہ تعالٰی…الخ، الحدیث:۶۹۷۹،ص۱۱۵۵۔
المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی ہریرۃ، الحدیث: ۹۱۷۵،ج۳،ص۳۵۷۔
2…المستدرک،کتاب التفسیر،باب وفاۃ فتی باستماع آیۃ:قوا انفسکم واہلیکم نارا، الحدیث:۳۳۹۰،ج۳،ص۹۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع