دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

خوفِ الٰہی کا انعام:

{55}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:ایک شخص اپنے نفس پر زیادتی کیا کرتاتھا، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے بیٹے سے کہا:’’جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر میری راکھ آٹے کی طرح باریک کر کے ہوا میں بکھیر دینا، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میری پکڑ فرمائی تو مجھے ایسا عذاب دے گا جو اپنی مخلوق میں سے کسی کو نہ دیاہوگا۔‘‘ جب وہ مر گیا تو اس کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے زمین کو حکم دیا:’’جو تیرے اندر ہے اسے جمع کر۔‘‘ لہٰذا زمین نے ایسا ہی کیا تو وہ صحیح و سالم کھڑا ہو گیا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے پوچھا:’’تجھے ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا؟‘‘ اس نے عرض کی:’’اے رب عَزَّوَجَلَّ ! تیری خشیت نے یا کہا تیرے خوف نے۔‘‘ پس اسے بخش دیا گیا۔ (۱)

{56}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:’’اسے جہنم سے نکال دو جس نے مجھے ایک دن بھی یا د کیا ہو یا کسی مقام پر بھی مجھ سے ڈرا ہو۔‘‘ (۲)

{57}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:’’جب میرا بندہ برائی کا ارادہ کرے تو اس کے (نامۂ اعمال میں )برائی نہ لکھو یہاں تک کہ وہ اس برائی کا ارتکاب کر لے اور اگر اس نے وہ عمل کیا تو اس کے لئے اس کی مثل گناہ لکھ دو اور اگر اس نے میری وجہ سے چھوڑ دیاتو اس کے لئے ایک نیکی لکھ دو۔‘‘ (۳)

{58}… حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: ’’میری عزت کی قسم! میں اپنے بندے پر دو خوف اور دو امن جمع نہ فرماؤں گا، اگر وہ دنیا میں مجھ سے ڈرا تو اسے بروزِقیامت امن عطا فرماؤں گا اور اگر دنیا میں مجھ سے امن میں رہا تو بروزِ قیامت اسے خوف میں مبتلا کروں گا۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح البخاری،کتاب احادیث الانبیاء، باب۵۴، الحدیث:۳۴۸۱،ص۲۸۴۔

2…جامع الترمذی، ابواب صفۃ جھنم، باب ما جاء ان للنار نفسین…الخ، الحدیث:۲۵۹۴،ص۱۹۱۳۔

3…صحیح البخاری،کتاب التوحید، بَاب قَوْلِ اللہِ تَعَالٰی{یُرِیدُونَ اَنْ یُبَدِّلُوا کَلَامَ اللہِ}، الحدیث:۷۵۰۱،ص۶۲۵۔

4…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الرقائق، باب حسن الظن باﷲ تعالٰی، الحدیث:۶۳۹،ج۲،ص۱۷۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن