دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تَتِمَّہ

دُشوار گزار گھاٹی سے نجات پانے والے :

{40}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’تمہارے سامنے ایک سخت اور دُشوار گزار گھاٹی ہے اس سے وہی نجات پائے گا جو ہلکے بوجھ والا ہو گا۔‘‘ (۱)

{41}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’تمہارے پیچھے ایک سخت اور دُشوار گزار گھاٹی ہے بھاری بوجھ والے اسے عبور نہ کر سکیں گے۔‘‘

اس حدیث کے راوی حضرت سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :’’میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اس سخت اور دشوار گزار گھاٹی کے لئے بوجھ ہلکا کر لوں۔‘‘ (۲)

{42}… ایک دن سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرتِ سیِّدُنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تشریف لائے اور ارشاد فرمایا:’’اے ابو ذر! کیاتم جانتے ہو کہ تمہارے سامنے ایک سخت اوردشوار گزار گھاٹی ہے، اس کوصرف ہلکے لوگ ہی عبورکر سکیں گے؟‘‘ ایک شخص نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا میں ہلکے بوجھ والے لوگوں میں سے ہوں یا بھاری بوجھ والوں میں سے؟‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دریافت فرمایا:’’کیا تیرے پاس آج کا کھانا ہے؟‘‘اس نے عرض کی:جی ہاں ، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’کل کا کھاناہے؟‘‘اس نے عرض کی:جی ہاں ، تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’کل کے بعد کا کھانا ہے؟‘‘ اس نے عرض کی : نہیں۔ توآپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اگر تیرے پاس تین دن کا کھانا ہوتا تو تُو بھاری بوجھ والوں میں سے ہوتا۔‘‘ (۳)

عقل مند اور عاجز کون؟

{43}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’عقل مند وہ ہے جو

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1البحرالزخارالمعروف بمسند البزار، مسند ابی الدردائ، الحدیث:۴۱۱۸،ج۱۰،ص۵۵۔

2مجمع الزوائد،کتاب الزکوۃ،باب ماجاء فی السوال، الحدیث: ۳۰۴۵،ج۳،ص۲۵۹۔

3المعجم الاوسط، الحدیث:۴۸۰۹،ج۳،ص۳۴۸۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن