دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تو لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا یہ آیتِ مبارکہ صرف اسی شخص کے لئے خاص ہے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’بلکہ تمام لوگوں کے لئے ہے۔‘‘ (۱)

{39}… ایک شخص شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ سراپا عظَمت میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا: ’’آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکااس شخص کے متعلق کیاخیال ہے جس نے تمام گناہ کئے اورکوئی بھی گناہ نہ چھوڑااوراس نے اس دوران نہ حاجہ(۲) کو چھوڑا اور نہ ہی داجہ(۳) کو تو کیا اس کی توبہ قبول ہو سکتی ہے؟‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دریافت فرمایا:’’کیا تم نے اسلام قبول کر لیا ہے؟‘‘ اس نے کہا:’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’نیکیاں کیا کرو اور برائیاں چھوڑ دو تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ان تمام برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل فرما دے گا۔‘‘ اس نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میری دھوکا بازیاں اور فریب کاریاں (بھی نیکیوں میں بدل جائیں گی)؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ہاں۔‘‘ تو اس نے کہا:’’اللہُ اَکْبَریعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ سب سے بڑا ہے۔‘‘ اس کے بعد وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بڑائی بیان کرتا رہا (یعنی تکبیرکہتارہا)یہاں تک کہ نظروں سے غائب ہو گیا۔‘‘ (۴)

 

 

۞۞۞۞۞۞۞

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح مسلم،کتاب التوبۃ، بَاب قَوْلہ تَعَالٰی{اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّئَاتِ}، الحدیث:۷۰۰۴،ص۱۱۵۷۔

2…یعنی وہ شخص جو حاجیوں پر ڈاکہ ڈالتا ہے جب وہ حج کے ارادے سے جا رہے ہوں۔

3…یعنی جو حاجیوں کو حج سے واپسی پر لوٹتا ہے۔

4…المعجم الکبیر، الحدیث:۷۲۳۵،ج۷،ص۳۱۴۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن