دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اس کے ایک گز نزدیک ہوجاتا ہوں اورجو مجھ سے ایک گز نزدیک ہو تا ہے تو میں اس سے ایک باع(۱) قریب ہوجاتا ہواورجو میرے پاس چل کر آتا ہے میری رحمت اس کی طرف دوڑ کر آتی ہے۔‘‘ (۲)

{29}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرماتا ہے: ’’اے ابن آدم! تو میری بارگاہ میں کھڑا ہو میری رحمت تیری طرف چل کر آئے گی اور تو میری طرف چل کر آ میری رحمت تیری طرف دوڑ کر آئے گی۔‘‘ (۳)

{30}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’یقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ کو اپنے کسی بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ جتنی خوشی تم میں سے کسی شخص کو اپنا گمشدہ اُونٹ مل جانے پر ہوتی ہے جسے اُس نے کسی بیابان زمین میں گم کر دیا تھا۔‘‘ (۴)

{31}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جب کوئی بندہ توبہ کرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کو اپنے بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ جس قدر تم میں سے اس شخص کو ہوتی ہے جو کسی بیابان زمین میں اپنی سواری پر جائے اور سواری اس کے ہاتھ سے نکل جائے اور اُس پر اس کے کھانے پینے کی چیزیں بھی ہوں تو وہ اسے نہ پا کر کسی درخت کے پاس چلا جائے اور اپنی سواری کی واپسی سے ناامید ہو کر اس کے سائے میں لیٹ جائے پھر اچانک وہ سواری اس کے پاس کھڑی ہو وہ اس کی مہار پکڑ لے، پھر خوشی کی شدت سے کہے کہ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں ، یعنی شدّتِ مسرت کی وجہ سے الفاظ الٹ ہو جائیں۔‘‘ (۵)

{32}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’یقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ کو اپنے مومن بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جو کسی ایسے شخص کو ہوتی ہے کہ جو دورانِ سفر کسی ہلاکت خیز سنسان زمین میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1مراٰۃ المناجیح ،جلد3صفحہ 307پرمفتی صاحب باع کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں :’’ جب انسان دونوں ہاتھ سیدھے کر کے پھیلائے تو داہنے ہاتھ کی انگلی سے بائیں ہاتھ کی انگلی تک کو باع کہتے ہیں ۔‘‘

2صحیح مسلم،کتاب التوبۃ، باب فی الحض علی التوبۃ والفرح بہا، الحدیث:۶۹۵۲،ص۱۱۵۳۔

3المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث رجل من أصحاب النبی، الحدیث:۱۵۹۲۵،ج۵،ص۳۹۴۔

4صحیح البخاری،کتاب الدعوات، باب التوبۃ، الحدیث:۶۳۰۹،ص۵۳۱۔

5صحیح مسلم،کتاب التوبۃ، باب فی الحض علی التوبۃ والفرح بہا، الحدیث:۶۹۶۰،ص۱۱۵۴۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن