دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

وہ ان کی طرف روانہ ہوا تو اسی حالت پر اس کی موت واقعہ ہو گئی اور رحمت اور عذاب کے فرشتوں میں اختلاف پیدا ہو گیا، پس اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا جس نے کہا دونوں طرف کی زمینوں کی پیمائش کر و، جس زمین کے زیادہ قریب ہو گا یہ شخص انہی میں سے ہوگا، پس انہوں نے اسے انگلی کے ایک پورے کی مقدار توبہ کرنے والوں کی بستی کے قریب پایا۔ (۱)

{27}… ایک روایت میں یوں ہے کہ ’’پھر وہ دوسرے راہب کے پاس آیا اور اسے کہا:’’میں نے 100 جانیں قتل کی ہیں کیا میری توبہ قبول ہو سکتی ہے؟‘‘ تو اس نے کہا:’’تو نے ایسا گناہ کیا ہے، جس کے متعلق میں نہیں جانتا مگر فلاں جگہ دو بستیاں ہیں ، ایک کو نَصْرَہ اور دوسری کو کَفَرَہ کہا جاتا ہے، اَہْلِ نَصْرَہ جنتیوں کے عمل کرتے ہیں اور اس بستی میں ان کے سوا کوئی اور نہیں رہتا اور اہلِ کَفَرَہ جہنمیوں جیسے عمل کرتے ہیں اور اس بستی میں ان کے سوا کوئی اور نہیں رہتا، پس تو اَہْلِ نَصْرَہ کی طرف چلا جا، اگر تو ان میں ثابت قدم رہا اور ان کے اعمال کی طرح اعمال سر انجام دیئے تو تیری توبہ کے قبول ہونے میں کوئی شک نہیں۔‘‘ پس وہ اس بستی کا ارادہ کرتے ہوئے چل دیا یہاں تک کہ جب دونوں بستیوں کے درمیان پہنچا تو اسے موت آگئی، فرشتوں نے اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ سے اس کے متعلق دریافت کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:’’دیکھو! دونوں بستیوں میں سے جس بستی کے زیادہ قریب ہے، اسے اس بستی والوں میں لکھ دو۔‘‘ پس انہوں نے اسے انگلی کے ایک پورے کی مقدار نَصْرَہ بستی کے زیادہ قریب پایا تو اسے اسی بستی والوں میں لکھ دیا گیا۔‘‘ (۲)

رب عَزَّوَجَلَّ کا بندے کے گمان کے مطابق ہونا:

{28}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:’’میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں جیسا وہ میرے متعلق رکھتا ہے اور جہاں وہ مجھے یاد کرتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔‘‘ خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم! اللہ عَزَّوَجَلَّ کو اپنے بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ جب تم میں سے کسی کو جنگل میں گمشدہ چیز مل جائے اور (ارشادفرماتاہے:) جو مجھ سے ایک بالشت قریب ہوتا ہے تو میں

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الکبیر، الحدیث:۸۶۷،ج۱۹،ص۳۶۹۔

2…المعجم الکبیر، الحدیث:۷۶،ج۱۳،۱۴،ص۲۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن