دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

فرشتے و شیطان کے مابین جھگڑا:

{21}… حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ’’دو بستیاں تھیں ، ایک نیک لوگوں کی اور دوسری برے لوگوں کی، برے لوگوں کی بستی میں سے ایک شخص نیک لوگوں کی بستی میں جانے کے ارادے سے نکلا تو جہاں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے چاہا اسے موت نے آ لیا، تو اس کے متعلق فرشتہ اور شیطان جھگڑنے لگے، شیطان نے دعویٰ کیا: ’’خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! اس نے کبھی میری نافرمانی نہیں کی۔‘‘ فرشتے نے کہا:’’یہ توبہ کے ارادے سے نکلا تھا۔‘‘ پس اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرمایا کہ دیکھا جائے کہ یہ دونوں میں سے کس بستی کے زیادہ قریب ہے، لہٰذا انہوں نے اس کو ایک بالشت نیک لوگوں کی بستی کے قریب پایا تو اس کی بخشش کر دی گئی۔‘‘ حضرت سیِّدُنا معمر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے نیک لوگوں کی بستی اس کے قریب کر دی۔‘‘ (۱)

100قتل کرنے والے شخص کی توبہ:

{22}اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:تم سے پہلی امتوں میں سے ایک شخص نے 99 قتل کئے، پھر اس نے زمین والوں میں سے سب سے بڑے عالم کے متعلق پوچھا، اسے ایک بڑے راہب کے متعلق بتایا گیا تو وہ شخص اس راہب کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ’’ میں نے 99 قتل کئے ہیں ، کیامیرے لئے توبہ کی گنجائش ہے؟‘‘ تو راہب نے کہا:’’نہیں۔‘‘ اس نے اسے بھی قتل کر دیا اور100 پورے کر دئیے، اس کے بعد پھر اہلِ زمین کے سب سے بڑے عالم کے متعلق پوچھا تو اس کی رہنمائی ایک دوسرے عالم کی طرف کی گئی، جس کے پاس جا کر اس نے کہاکہ ’’ میں نے 100قتل کئے ہیں ، کیامیری توبہ قبول ہو سکتی ہے؟‘‘ اس نے جواب دیا:’’ہاں ، تیرے اور توبہ کے درمیان کیا رکاوٹ ہے؟ فلاں علاقے کی طرف چلے جاؤ وہاں کچھ لوگ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کر رہے ہیں ، تم بھی ان کے ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرو اور اپنے علاقے کی طرف واپس نہ جانا کیونکہ وہ بری جگہ ہے۔‘‘ وہ شخص روانہ ہوا اور جب آدھے راستے پر پہنچا تو اسے موت آ گئی۔ اس کے متعلق رحمت اور عذاب کے فرشتوں میں اختلاف ہو گیا، رحمت کے فرشتوں نے کہا: یہ شخص دل سے توبہ کرتے ہوئے اللہ عَزَّوَجَلَّکی

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع لمعمرمع المصنف لعبد الرزاق،باب الرخص والشدائد، الحدیث:۲۰۷۱۷،ج۱۰،ص۲۵۸،بتغیرٍ۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن