دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حدیث ِ پاک کی وضاحت:

یعنی شرمندگی و ندامت توبہ کے بڑے ارکان میں سے ہے جیسا کہ ایک حدیثِ پاک میں ہے کہ’’ حج وقوفِ عرفہ کا نام ہے۔‘‘ (۱) اورندامت میں ضروری ہے کہ وہ نافرمانی ، اس کی قباحت اور آخرت کے خوف کی وجہ سے ہو اور محض بے عزتی یا گناہ میں مال ضائع ہونے کی وجہ سے نہ ہو۔

{16}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کسی بندے کے گناہ پر نادم ہونے کو ملاحظہ فرماکر اس کے توبہ کرنے سے پہلے ہی اسے معاف فرما دیتا ہے۔‘‘ (۲)

{17}…سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر تم گناہ نہیں کرو گے اور معافی طلب نہ کرو گے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں لے جائے گا اور تمہاری جگہ ایسے لوگ لے آئے گا جو گناہ کریں گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے استغفار کریں گے تو وہ انہیں معاف فرما دے گا۔‘‘ (۳)

{18}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ سے زیادہ کسی کو اپنی تعریف پسند نہیں ، اسی وجہ سے اس نے اپنی تعریف بیان فرمائی اور نہ ہی اللہ عَزَّوَجَلَّ سے زیادہ کوئی غیرت والا ہے، اسی وجہ سے اس نے بے حیائیوں کو حرام فرما دیا اور نہ ہی اللہ عَزَّوَجَلَّ سے بڑھ کر کو ئی معذرت قبول کرنے والاہے ،اسی وجہ سے اس نے اپنی کتاب نازل فرمائی اور رسولوں کو بھیجا۔‘‘ (۴)

زانی عورت کی توبہ:

{19}جُہَیْنَہ قبیلے کی ایک عورت سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں اس حالت میں حاضر ہوئی کہ وہ زنا کی وجہ سے حاملہ تھی، اس نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں نے ایسا جرم کیا ہے کہ جس پر حد ہے، لہٰذا مجھ پرحد قائم فرمائیں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع الترمذی، ابواب الحج، باب ما جاء فی من أدرک..الخ، الحدیث:۸۸۹،ص۱۷۳۵۔

2المستدرک،کتاب التوبۃ والإنابۃ، باب ما علم اللہ من عبد ندامۃ علی..الخ،الحدیث:۷۷۲۱،ج۵،ص۳۶۰۔

3صحیح مسلم،کتاب التوبۃ، باب سقوط الذنوب..الخ،الحدیث:۶۹۶۵،ص۱۱۵۴، دون قولہ:وتستغفروا،غیرکم۔

4المرجع السابق،باب غیرۃ اللہ تعالٰی وتحریم الفواحش، الحدیث:۶۹۹۴،ص۱۱۵۶۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن