دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{12}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ مغفرت نشان ہے:’’گناہ پر نادم ہونے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے رحمت کا انتظار کرتا ہے اور گناہ پر اِترانے (یعنی نادم نہ ہونے) والا ناراضی کا انتظار کرتا ہے اور اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندو! یاد رکھو! عنقریب ہر (اچھا یا برا) عمل کرنے والا اپنے عمل کی بنا پر آگے بڑھے گا اور دنیا سے جانے سے پہلے اپنے اچھے اور برے عمل کا بدلہ دیکھ لے گا اور اعمال کا دار ومدار خاتموں پر ہے اور دن اور رات دو سواریاں ہیں لہٰذا ان کے ذریعے آخرت کی طرف اچھاسفر اختیار کرو اور توبہ میں تاخیر کرنے سے بچو، کیونکہ موت اچانک آجاتی ہے اور تم میں سے کوئی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حلم (یعنی بردباری ) سے ہر گزدھوکے میں نہ رہے، بے شک آگ تم میں سے ہر ایک کے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے۔‘‘ پھر شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی:

فَمَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾ وَ مَنۡ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸ ۳۰،الزلزال:۷،۸)

ترجمۂ کنزالایمان: تو جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا۔ (۱)

{13}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:’’اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَــــــہٗ یعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔‘‘ (۲)

{14}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’گناہ پر قائم رہتے ہوئے اس گناہ سے استغفار کرنے والا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے مذاق کرنے والے کی طرح ہے۔‘‘ (۳)

گناہوں پر ندامت کا نام توبہ ہے:

{15}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’ اَلنَّدَمُ تَوْبَۃٌ یعنی (گناہ پر) نادم ہونا ہی توبہ ہے۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الترغیب والترھیب،کتاب التوبۃ والزھد، باب الترغیب فی التوبۃ، الحدیث:۴۸۱۶،ج۴،ص۹۔

2سنن ابن ماجہ، ابواب الزہد، باب ذکر التوبۃ، الحدیث:۴۲۵۰،ص۲۷۳۵۔

3شعب الایمان للبیہقی، باب فی معالجۃکل ذنب بالتوبۃ، الحدیث:۷۱۷۸،ج۵،ص۴۳۶۔

4سنن ابن ماجہ، ابواب الزہد، باب ذکر التوبۃ، الحدیث:۴۲۵۲،ص۲۷۳۵۔


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن