دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ جانتا ہے کہ جب بھی اس سے گناہ کا ارتکاب ہوا تو وہ استغفار کر کے اس سے تائب ہو جائے گااور اس گناہ کی طرف دوبارہ نہ پلٹے گا۔ اس کی دلیل یہ قول ہے کہ’’ ثُمَّ اَصَابَ ذَنْباً آخَرَ‘‘ یعنی پھر وہ کسی دوسرے گناہ میں مبتلا ہو گیا، پس جب اس کی عادت ہی یہ ہے تو جو چاہے کرے کیونکہ وہ جب بھی گناہ کا مرتکب ہو گا تو اس کی توبہ اور استغفار اس کے گناہ کا کفارہ بن جائے گا، پس وہ گناہ اسے نقصان نہیں دے گا۔ اِس کا مطلب یہ نہیں کہ گناہ کر کے اُسے چھوڑے بغیر صرف زبان سے توبہ و استغفار کرتا رہے اور پھر اسی گناہ کا دوبارہ ارتکاب بھی کرے کیونکہ یہ توجھوٹوں کی توبہ ہے۔ (۱)

حدیث ِ پاک میں ہے کہ ’’بے شک مومن جب گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نکتہ بن جاتا ہے۔ اگر وہ توبہ کر لے اور گناہ چھوڑ دے اور مغفرت چاہے تو اس سیاہی کو مٹا دیا جاتا ہے اور اگر وہ گناہوں میں زیادتی کرے تو وہ سیاہی بھی بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کے دل کو ڈھانپ لیتی ہے، یہی وہ رَان(یعنی زنگ) ہے جس کا ذکر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنی کتاب میں یوں فرمایا:

کَلَّا بَلْ ٜ رَانَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ مَّا کَانُوۡا یَکْسِبُوۡنَ ﴿۱۴ ۳۰، المطففین:۱۴)

ترجمۂ کنز الایمان: کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے ان کی کمائیوں نے۔ (۲)

{9}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ بندے کی توبہ قبول فرماتا ہے ، غر غرہ سے پہلے ۔‘‘ (۳) (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الترغیب والترہیب،کتاب التوبۃ والزہد، باب الترغیب فی التوبۃ…الخ، تحت الحدیث:۴۸۱۰،ج۴،ص۷۔

2سنن ابن ماجہ، ابواب الزہد، باب ذکرالذنوب، الحدیث:۴۲۴۴،ص۲۷۳۴۔

شعب الایمان للبیہقی، باب فی معالجۃکل ذنب بالتوبۃ، الحدیث:۷۲۰۳،ج۵،ص۴۴۰۔

3جامع الترمذی،کتاب الدعوات، باب اِنَّ اللہَ یَقْبَلُ تَوْبَۃَ الْعَبْدِ مَا لَمْ یُغَرْغِرْ، الحدیث:۳۵۳۷،ص۲۰۱۶۔

4مفسر شہیر حکیم الامت حضرت علامہ مولانامفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحنَّانمراٰۃ المناجیح ،جلد3، صفحہ365پر اس حدیث پاک کی شرح میں فرماتے ہیں :’’ نزع کی حالت کو جب کہ موت کے فرشتے نظر آجائیں غر غرہ کہتے ہیں ، اس وقت کفر سے توبہ قبول نہیں کیونکہ ایمان کے لیے ایمان بالغیب ضروری ہے اب غیب مشاہدہ میں آگیا، اسی لیے ڈوبتے وقت فرعون کی توبہ قبول نہ ہوئی، مگر گناہوں سے توبہ اس وقت بھی قبول ہے، اگر توبہ کا خیال آجائے اور الفاظ توبہ بن پڑیں۔ اسی لیے مرقات نے یہاں فرمایا کہ عبد … …

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن