دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کرتے تو اُن کے پاس اُس کا علم پاتے۔‘‘ (۱)

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کشادہ رُو اوربلا تکلف بہت زیادہ کرم کرنے والی تھیں۔

ایک دفعہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے محتاجوں میں 70 ہزار(دراہم یا دینار) تقسیم فرما دئیے حالانکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی قمیص پر پیوند لگے ہوئے تھے۔

آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اِن سے محبت کا شہرہ عام ہوا تو لوگ اِن کی باری کے دن اپنے تحائف دینے کا انتظار کیا کرتے یہاں تک کہ دیگر ازواجِ مطہرات میں سے چند ایک کو یہ بات شاق گزری اور انہوں نے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی صاحبزادی حضرت سیِّدَتُنا فاطمہ الزہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا وغیرہ کی زبان سے حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی صاحبزادی کے حوالے سے برابری کا مطالبہ کیا تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس کے علاوہ کوئی جواب نہ دیا کہ’’مجھے عائشہ کے متعلق اذیت نہ دو، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! مجھ پر اس کے علاوہ تم میں سے کسی کے بستر میں وحی نازل نہ ہوئی۔‘‘ (۲)

اسی وجہ سے شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ بھی ارشاد فرمایا:’’عورتوں پر عائشہ کی فضیلت ایسے ہی ہے جیسے ثرید کی تمام کھانوں پر ۔‘‘ (۳)

امّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی آنکھوں سے حجاب اٹھایا گیا تو انہوں نے حضرت سیِّدُنا جبرئیل امین عَلَـــیْہِ السَّلَام کو دیکھا اور حضرت سیِّدُنا جبرئیل عَلَـــیْہِ السَّلَام نے اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عرض کی کہ ’’ انہیں میرا سلام کہہ دیجئے۔ ‘‘تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’یہ جبرئیل عَلَـــیْہِ السَّلَام ہیں جوتمہیں سلام کہہ رہے ہیں۔‘‘ (۴)

کسی شاعر کا یہ قول کتنا اچھا ہے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…جامع الترمذی، ابواب المناقب، باب من فضل عائشۃ، الحدیث:۳۸۸۳،ص۲۰۴۹۔

2…صحیح البخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی، باب فضل عائشۃ، الحدیث:۳۷۷۵،ص۳۰۷۔

سنن النسائی،کتاب عشرۃ النسائ،باب حب الرجل…الخ،الحدیث:۳۳۹۸،۳۴۰۲،ص۲۳۰۸۔

3…صحیح البخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی، باب فضل عائشۃ، الحدیث:۳۷۷۰،ص۳۰۶۔

4…المستدرک،کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب رؤیۃ عائشۃ جبریل، الحدیث:۶۷۸۲،ج۵،ص۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن