دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کو حکم دیا) اے غلام! اُٹھ اور اس کافر کی گردن اڑا دے۔‘‘ چنانچہ غلام نے اس شخص کی گردن اڑا دی۔ (۱)

ام المؤمنین سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے فضائل:

امّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَـا حد درجہ خصائلِ حمیدہ کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتی ہیں : امّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے شادی سے پہلے حضور نبی ٔ کریمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خاطر حضرت جبرئیل عَلَـــیْہِ السَّلَام آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی صورت اپنی ہتھیلی میں لے کر حاضرِ خدمت ہوئے۔ (۲)

آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے امّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے علاوہ کسی کنواری عورت سے شادی نہ کی۔ (۳)

آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے علاوہ کسی ایسی عورت سے شادی نہ کی کہ جس کے ماں باپ دونوں نے ہجرت کی ہو۔

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا حضورنبی ٔ کریم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سب سے محبوب زوجہ ہیں اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے والد ِ گرامی بارگاہِ مصطفی میں صحابۂ کرام میں سب سے معزز ومکرم اور افضل ہیں۔(۴)

آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے لحاف کے علاوہ کسی زوجۂ محترمہ کے پاس وحی نہیں آئی۔ (۵)

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پر طعن کرنے والوں کے رد میں آسمان سے آپ کی براء َت نازل ہوئی۔ (۶)

ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا سودہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اپنی باری کا دن اور رات آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو ہبہ کر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1السیرۃ الحلبیۃ للنور الدین الحلبی، غزوۃ بنی المصطلق، ج۲،ص۴۱۱۔

2مسند ابی یعلی الموصلی، مسند عائشۃ، الحدیث:۴۶۰۶،ج۴،ص۱۵۸ ۔

3صحیح البخاری،کتاب النکاح، باب نکاح الأبکار، الحدیث:۵۰۷۷،ص۴۳۹۔

4المعجم الکبیر،الحدیث:۷۴،ج۲۳،ص۳۰۔

صحیح البخاری،کتاب المناقب،باب قول النبی لوکنت متخذاخلیلا،الحدیث:۳۶۶۲،ص۲۹۸۔

5سنن النسائی،کتاب عشرۃ النسائ، باب حب الرجل بعض نسائہ أکثر من بعض، الحدیث:۳۴۰۲،ص۲۳۰۸۔

6صحیح البخاری،کتاب التفسیر، سورۃ النور، الحدیث:۴۷۵۰،ص۴۰۰،۴۰۱، مفہوماً۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن