دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کے درمیان تعارف کرانے والا میرا ایک ہاشمی دوست تھا۔ اس سردار نے ہماری عزت وتکریم کی اور خوب حسنِ سلوک سے پیش آیا۔ میرے ہاشمی دوست نے اس سے کہا:’’اے سردار! بے شک آپ کے تمام معاملات بہت اچھے ہیں ، آپ شرافت ومروّت اور کرم کی صفات کے جامع ہیں ، مگر آپ کا اس یہودی سے خدمت لینا ہمیں اچھا نہیں لگا حالانکہ وہ آپ کے اور آپ کے دادا کے دین کا مخالف ہے۔‘‘ تو سردار نے جواب دیا: ’’میں نے کثیر غلام اور لونڈیاں خریدیں لیکن ان میں سے کسی کو اپنی طلب کے مطابق نہ پایا اور نہ ہی میں نے اُن میں سے کسی میں اِس یہودی کی مثل امانت اور خیرخواہی کی صفت پائی جو میرے تمام ظاہری وباطنی امور سرانجام دیتا ہے اور اُس میں امانت اور قناعت کی صفت بھی پائی جاتی ہے۔‘‘

حاضرین میں سے کسی نے کہا: ’’اے سردار! جب یہ اس صفت سے متصف ہے تو اسے اسلام کی دعوت پیش کریں ، شاید اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے ذریعے اسے ہدایت عطا فرما دے۔‘‘ تو اُس نے کسی کو اُسے بلانے کے لئے بھیجا، اُس غلام نے آ کر عرض کی:’’خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھے کس لئے بلایا ہے۔‘‘ تو ایک شخص نے کہا: ’’اے یہودی! بے شک یہ سردار جس کے تُم خدمت گزار ہو، اس کے فضل، سرداری اور بُزُرگی کو تُم جانتے ہو اور وہ تُم سے محبت کرتاہے اور تیری امانت اور اچھی ذمہ داری ادا کرنے کی تعریف کرتا ہے۔‘‘ تو یہودی نے جواب دیا: ’’اور میں بھی اِن سے محبت کرتا ہوں۔‘‘ ہم نے اُس سے کہا: ’’تو پھر تم دین میں اُس کی پیروی کیوں نہیں کر لیتے اور اسلام کیوں نہیں قبول کر لیتے؟‘‘

وہ یہودی بولا:’’اے گروۂ صالحین! میرا عقیدہ ہے کہ حضرت سیِّدُنا عُزیر عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامایک کریم نبی ہیں اور اسی طرح حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامبھی ایک کریم نبی ہیں ، اگر میں جانتا کہ یہودی اپنے نبی کی بیوی پر تہمت لگاتے ہیں اور اس کے باپ کو گالیاں دیتے ہیں تو اُن کے دین کی پیروی نہ کرتا، لہٰذا اگر میں مسلمان ہو جاؤں تو کس کی پیروی کروں گا؟‘‘

ہم نے اُسے کہا: ’’اس سردار کی پیروی کرنا جس کی خدمت میں ہو۔‘‘ یہ سن کر یہودی نے کہا: ’’میں اپنے لئے یہ پسند نہیں کرتا۔‘‘ ہم نے پوچھا: ’’کیوں ؟‘‘ تو اس نے کہا:’’اس لئے کہ یہ سردار اپنے نبی ٔ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن