30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلی خرابی:
پہلی خرابی یہ ہے کہ جب یہود سے پوچھا گیا کہ تمہاری قوم میں سب سے اچھے لوگ کون سے ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا: حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے اصحاب اور اسی طرح نصاریٰ نے بھی یہی جواب دیا کہ ہماری قوم میں سب سے بہتر حضرت سیِّدُنا عیسیٰعَلَـیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے اصحاب ہیں لیکن جب رافضیوں سے پوچھا گیا کہ تمہاری قوم میں سب سے برے لوگ کون سے ہیں ؟ تو ان بدبختوں نے کہا: محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اصحاب۔
دوسری خرابی:
یہود و نصاریٰ اپنے اگلوں کے لئے استغفار کرتے ہیں اور صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنکے لئے استغفار کرنے کا حکم دیا گیا تو رافضیوں نے اُنہیں سبّ وشتم کیا اور روزِ قیامت تک ان پریہ تلوار لٹکی رہے گی، نہ تو وہ کبھی ثابت قدم ہوں گے، نہ ہی ان کے حق میں کوئی دلیل قائم ہو گی اور نہ ہی کسی بات پر متفق ہوں گے، اُن کی دعوت دُھتکاری ہوئی ہے، اُن کی دلیل باطل ہے، اُن کا کلام باطل ہے، اُن کی جمعیت بکھری ہوئی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
کُلَّمَاۤ اَوْقَدُوۡا نَارًا لِّلْحَرْبِ اَطْفَاَہَا اللہُ ۙ وَیَسْعَوْنَ فِی الۡاَرْضِ فَسَادًا ؕ وَاللہُ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیۡنَ ﴿۶۴﴾ (پ۶، المائدۃ:۶۴)
ترجمۂ کنز الایمان: جب کبھی لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے اور زمین میں فساد کے لئے دوڑتے پھرتے ہیں اور اللہ فسادیوں کو نہیں چاہتا۔ (۱)
یہودی غلام اور رافضی سردار کی توبہ:
صالحین اُمَّت میں سے ایک بُزُرگ فرماتے ہیں کہ میں ایک قافلے کے ساتھ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی قبرِ اقدس کی زیارت کے لئے نکلا تو ہم نے معزز علوی سرداروں میں سے ایک سردار کے پاس قیام کیا، اس کا ایک یہودی خادم تھا جو اس کی داخلی وخارجی خدمت پر معمور تھا، ہمارے اور اس سردار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…العِقْد الفَرید لابن عبد ربہ الأندلسی،کتاب الیاقوتۃ فی العلم والادب، الرافضۃ والشعبی،ج۲،ص۲۵۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع