30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک کمرے کا دروازہ کھول کر رونے لگ گیا، میں یہ دیکھنے کے لئے کھڑا ہوا کہ اس کے رونے کا کیا سبب ہے؟ تو میں نے کمرے میں ایک بندر بندھا ہوا دیکھا، میں نے اس سے اس کا ماجرا پوچھا تو وہ اور زیادہ رونے لگا۔ میں نے اسے خاموش کرایا یہاں تک کہ وہ پر سکون ہو گیا تو میں نے اس سے دوبارہ پوچھا: ’’تجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا واسطہ مجھے اس کا حال بتاؤ؟‘‘ اس نے بتایا کہ اگر مجھے قسم دیں کہ اہلِ مدینہ میں سے کسی کو نہیں بتائیں گے تو میں بتاتا ہوں۔‘‘
میرے حلف دینے پر اس نے بتایا کہ پچھلے سال ہمارے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عاشورا کے دن امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی محبت میں کسی چیز کا سوال کیا تو میرے باپ نے اس کا ذمہ اٹھایا۔ وہ امامیہ اور اہل تشیع کا سرغنہ تھا اور اسے کہا: بیٹھ جا یہاں تک کہ ہم فارغ ہو جائیں۔ جب وہ فارغ ہو گئے تو اُسے اِس گھر میں لے آیا اور اس پر دو غلام مسلط کر دئیے، جنہوں نے اسے خوب مارا اور پھر اس کی زبان کاٹنے کا حکم دیا تو اسے بھی کاٹ کر اس شخص کو باہر نکال دیا، وہ اپنے راستے پر چل دیا، ہم اس کے متعلق کچھ نہیں جانتے۔ جب رات کا وقت ہوا اور ہم سو گئے تو میرے باپ نے ایک بہت سخت چیخ ماری جس کی شدت سے ہم بیدار ہو گئے اور ہم نے اسے اس حال میں پایا کہ وہ مسخ ہو کر بندر بن چکا تھا۔ ہم اس سے گھبرا گئے اور اسے اس کمرے میں داخل کر کے باندھ دیا اور لوگوں پر اس کی موت ظاہر کی، اب میں اس پر صبح شام روتا رہتا ہوں۔
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس سے پوچھا کہ تیرے باپ نے جس کی زبان کاٹی تھی کیا اسے دیکھ کر پہچان لو گے؟ اس نے کہا:’’خداعَزَّوَجَلَّ کی قسم! نہیں۔‘‘ تو میں نے اسے بتایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! میں ہی وہ شخص ہوں جس کی زبان تیرے باپ نے کاٹ دی تھی ۔‘‘اور پھر میں نے اسے سارا واقعہ سنا دیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں کہ وہ مجھ پر عقیدت سے اوندھے منہ گر پڑا اور میرے سر اور ہاتھوں کو بوسہ دیا۔ پھر مجھے کپڑے اور دینار دئیے اور مجھ سے پوچھا: اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کی زبان کیسے لوٹائی تو میں نے اسے بتایااوراپنی راہ لی۔
اس اُمّت کے یہودی:
اکابر تابعین میں سے حضرت سیِّدُنا امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی ۱۰۳ھ) فرماتے ہیں کہ رافضی اس اُمّت کے یہودی ہیں کیونکہ یہ بھی اُنہی کی طرح اسلام سے بغض رکھتے ہیں اس لئے کہ وہ دائرہ اسلام میں نہ تو محبت سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع