دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اور سزا کی شدت پر دلالت کرتی ہیں۔

گستاخ ابنِ منیر کا حال:

حضرت سیِّدُنا کمال بن قدیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ’’تاریخِ حلب‘‘میں ایسے ہی ایک گستاخِ صحابہ کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جب گستاخ اِبنِ منیر مر گیا توحَلَب کے کچھ نوجوان اُس کا اَنجام دیکھنے کے لئے چل پڑے، وہ آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے: ہم نے سنا ہے کہ امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو گالیاں بکنے والا جب مرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاُسے قبر میں خنزیر کی طرح کر دیتا ہے اورمَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِبنِ منیربھی اُن مکرَّم ومقدَّس ہستیوں کو سبّ وشَتْم کرتا تھا۔ لہٰذا اُس کے اَنجامِ بد کی خبر لینے چلتے ہیں ، اِس ارادے کے ساتھ سب نے اُس کی قبر کی طرف جانے پر اِتِّفاق کرلیا۔ چنانچہ جب اُنہوں نے جا کر اُس گُستاخِ صحابہ کی قبر کوکھودا(۱) تو وہ واقِعی خنزیر کی شکل میں بدل چکا تھا اور اُس کا چہرہ قِبلہ سے جانبِ شِمال پِھرا ہوا تھا، اُنہوں نے اُس بدمذہب کی لاش کو قبر سے باہر نکال کر رکھ دیا تاکہ دیگر لوگ بھی اُس کا اَنجامِ بد دیکھیں اور بے ادَبوں وگُستاخوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ جب سب دیکھ چکے تو اُس کی لاش کو آگ لگا دی پھر قبر میں پھینک کر اُس پر مِٹی ڈال دی اور واپس پلَٹ آئے۔ ؎

{محفوظ سدا رکھنا شہا بے اَدَبوں سے اورمجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے اَدَبی ہو}

صحابہ کاگستاخ بندربن گیا:

حضرت سیِّدُنا کمال بن قدیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نقل فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سیِّدُنا ابو العباس بن عبد الواحد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ نے حضرت شیخ صالح عمر رعینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے فرمایا کہ میں عاشورا کے دن مدینہ شریف زَادَہَااللہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًاکے قریب فقیر بن کر بیٹھاہوا تھا ۔اسی دن امامیہ (اہلِ تشیع کے ایک فرقہ کے لوگ) قبۂ عباس میں اکٹھے ہوتے تھے۔جب وہ قبہ میں اکٹھے ہوئے تومیں نے دروازے پر کھڑے ہو کر کہا: مجھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…بلااجازت شرعی قبر کھودنا جائز نہیں جیساکہ اعلیٰ حضرت، مجدِّدِ دین ومِلَّت، اِمامِ اہلسنّت شاہ اِمام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ (مخرَّجہ) جلد9، صفحہ406پر فرماتے ہیں : ’’بعدازدفن کشودن حلال نیست یعنی دفن کے بعد (قبر)کھولنا جائز نہیں۔‘‘


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن