دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

عمرفاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے محبت کی اس نے دین کا راستہ واضح کیا اور جس نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے محبت کی اس نے نورِالٰہی سے روشنی پائی اور جس نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے محبت کی اس نے عُرْوَۂ وُثْقٰی یعنی مضبوط رسی کوتھام لیا اور جس نے کہا:’’حضورنبی ٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تمام صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانمیں خیر ہی خیر ہے ۔‘‘وہ نفاق سے بری ہو گیااور صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانکے فضائل ومناقب بے شمار ہیں۔

اہلسنّت وجماعت کا اجماع :

اہلسنّت وجماعت کا اجماع ہے کہ صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانمیں افضل وہ 10 ہیں جنہیں رسولِ اَکرَم، شفیعِ معظَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ حق سے ایک ہی سلسلۂ کلام میں جنت کی بشارت دی گئی اور ان میں سب سے افضل امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ پھر امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔ اکثر اہل سنت کے نزدیک اس کے بعد امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور پھر امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ہیں۔ منافق، خبیث اور بدعتی ہی ان میں سے کسی کو برا بھلا کہے گا۔

{11}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے اس فرمانِ ہدایت نشان سے ان چاروں کی ہدایت کو تھامے رکھنے کی تعلیم دی:’’تم پر میری سنت اور میرے بعد میرے ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت لازم ہے، ان (کے طریقے) کو مضبوطی سے تھام لو۔‘‘ (۱)

خلفائے راشدین سے مراد یہی چاروں صحابۂ کرام(ابوبکروعمروعثمان وعلی) رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنہیں اور اس پر قابلِ اعتماد اور مستند علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکا اجماع ہے۔

گستاخانِ صحابہ کے چند عبرتناک واقعات

صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانکو سبّ و شتم کرنے والوں کو ایسی بری حالتوں میں مبتلا پایا گیا جو ان کی اندرونی خباثت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود،کتاب السنۃ، باب فی لزوم السنۃ، الحدیث:۴۶۰۷،ص۱۵۶۱۔

مشکل الآثار للطحاوی، باب بیان مشکل…الخ، الحدیث:۱۳۴۱، ج۱،الجزء الثانی،ص۴۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن