30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانپر ’’لعن طعن‘‘ کرنے کے سبب ہلاکت وبربادی:
جس نے صحابۂ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانپرلعن طعن کیا قریب ہے کہ وہ ملَّتِ اِسلامیہ سے الگ ہو جائے کیونکہ،
زّ… اُن پر لعن طعن کرنا نورِ اسلام کو بجھانے کی طرف لے جاتا ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتا ہے :
€6 ‚[žk €"€„ €2€¬ €'b Š+ ‚e€*„² €6 8 YŒ… €"‹5€u€SÚ@(پ۱۰، التوبۃ:۳۲)
ترجمۂ کنز الایمان: اور اللہ نہ مانے گا مگر اپنے نور کا پورا کرنا، پڑے برا مانیں کافر۔
زّ… اللہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اُن کی جوتعریف کی ہے ،لعن طعن کرنااس میں بے یقینی اور عقیدے کی کمزوری کی طرف لے جاتا ہے۔
زّ…نیز اُن پر لعن طعن کرنااللہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو برا بھلا کہنے کا سبب بنتاہے کیونکہ صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانہمارے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے درمیان وسیلہ ہیں اور وسیلے کو لعن طعن کرنا اصل کو برا بھلا کہنے کے مترادف ہے، نیز نقل کرنے والے کو عیب لگانا اسے عیب لگانے کی طرح ہے جس سے بات نقل کی گئی۔
لہٰذا جو شخص غور وفکر کرے گا اس پر یہ بات واضح ہو جائے گی جبکہ اس کا عقیدہ نفاق، دھوکا اور بدمذہبی سے محفوظ ہو۔ پس اللہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت رکھنے والے پر واجب ہے کہ ان لوگوں سے محبت کرے جنہوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے احکام کی بجاآوری کی اور انہیں واضح کیا اور آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد ان کی تبلیغ کی اور اس کے تمام حقوق ادا کئے اور حضرات صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنہی وہ مقدس نفوس ہیں جو ان تمام باتوں کو حقیقی معنوں میں سر انجام دینے والے ہیں۔
سیِّدُنا ایوب سختیانیقُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کا فرمان:
اکابر اسلاف میں سے حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں کہ جس نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے محبت کی اس نے دین کی نشانی قائم کی اور جس نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع