30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اعلان کیا اور جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اعلانِ جنگ کیا تو وہ اسے ہلاک اور ذلیل ورسوا کر دے گا۔
یہی وجہ ہے کہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں کہ اگر صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانکا برائی سے ذکر کیا جائے مثلاًان کی طرف کسی عیب کی نسبت کی جائے تو اس میں مبتلا ہونے سے روکنا نہ صرف واجب ہے بلکہ تمام برائیوں کی طرح حسب ِاستطاعت پہلے اپنے ہاتھ، پھر زبان اور پھر دل سے اس کا انکار کرنا واجب ہے، بلکہ یہ گناہ سب سے زیادہ برا اور قبیح گناہ ہے۔
اسی وجہ سے حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان الفاظ کے ساتھ اس سے بچنے کی تاکید فرمائی:’’اللہ اللہ یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب اور اس کی سزا سے ڈرو۔‘‘ یونہی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بھی اِرشاد فرمایا:
وَ یُحَذِّرُکُمُ اللہُ نَفْسَہٗؕ (پ۳، آل عمران :۲۸)
ترجمۂ کنز الایمان: اور اللہ تمہیں اپنے غضب سے ڈراتا ہے۔
جیسا کہ تم کسی کو بہت زیادہ بھڑکتی ہوئی آگ پر گرنے کے قریب جھک کر جھانکتے ہوئے دیکھو توکہتے ہو: ’’آگ آگ‘‘ یعنی آگ سے بچ اور دُور رہ۔
صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانکے اُن فضائل ومناقب میں غور کرو جن کو سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بیان فرمایا اور ان کی محبت کو اپنی محبت اور ان کے بغض کو اپنا بغض قرار دیا، تیرے لئے اُن کی یہی عظمت و بزرگی کافی ہے کہ ان کی محبت آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت اور ان سے بغض آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے بغض کی علامت ہے، اسی وجہ سے انصار کی محبت ایمان اور ان سے بغض رکھنا نفاق ہے کیونکہ وہ سبقت والے اوراپنے جان ومال کو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت اور اعانت میں خرچ کرنے والے ہیں اور آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی حیاتِ ظاہری میں صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنکی آپ کے ساتھ گزری ہوئی زندگی اور وصال شریف کے بعد اُن کے آثارِ حمیدہ میں غوروفکر کرنے سے اُن کے فضائل حقیقی معنوں میں معلوم ہوسکتے ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ اُنہیں اسلام اور مسلمانوں کی طرف سے اچھی، کامل وافضل جزا عطا فرمائے۔ بے شک انہوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں کوشش کا حق ادا کیا یہاں تک کہ انہوں نے دین کو پھیلایا اور اسلامی اصولوں کوغالب کیا، اگر وہ ایسا نہ کرتے تو ہم تک قرآن وسنت نہ پہنچتے، نہ کوئی اصل حکم پہنچتا اور نہ ہی کوئی فرع۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع