30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{8}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جب میرے صحابۂ کرام کا ذکر کیا جائے تو (برائی بیان کرنے سے) رُکو۔‘‘ (۱)
شیخین کریمین کو گالی دینا کفر ہے:
اکثر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامسے منقول ہے کہ جس نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق اور امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکو گالی دی اس نے کفر کیا اور ان علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اس کے متعلق سند کے ساتھ احادیث مبارکہ بیان کی ہیں کہ ،
{9}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اے ابو بکر! جس نے تجھے گالی دی اُس نے کفر کیا۔‘‘
{10}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ہدایت نشان ہے:’’جس نے اپنے بھائی کو کہا: ’’اے کافر!‘‘ تو ان دونوں میں سے ایک کفر میں مبتلا ہوگیا۔‘‘ (۲)
لہٰذا جس نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور آپ کی اولاد کو کافر کہا تو وہ اسی وقت قطعی طور پر کافر ہو گیا۔ اسی طرح اس بات پر نص قائم ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کئی آیاتِ مبارکہ میں یہ بیان فرمایا ہے کہ وہ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنسے راضی ہے۔ چنانچہ فرمانِ خداوندی ہے:
وَالسّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ مِنَ الْمُہٰجِرِیۡنَ وَالۡاَنۡصَارِ وَالَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُمۡ بِاِحْسٰنٍ ۙ رَّضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوۡا عَنْہُ (پ۱۱،التوبۃ:۱۰۰)
ترجمۂ کنز الایمان: اور سب میں اگلے پہلے مہاجر اور انصار اور جو بھلائی کے ساتھ ان کے پیرو ہوئے، اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے جنگ:
جس نے تمام صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَان یا ان میں سے کسی ایک کو بھی گالی دی اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے جنگ کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۴۲۷،ج۲،ص۹۶۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اللہ بن عمر بن الخطاب، الحدیث:۵۹۲۱،ج۲،ص۴۴۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع