30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحابۂ کرامعَلَــیْہِمُ الرِّضْوَانکو سبّ وشتم کرنے کی ممانعت:
{4}…رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’میرے صحابہ کو سبّ وشتم نہ کرو۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر تم میں سے کوئی اُحدپہاڑ کی مثل سونا بھی (راہِ خدا میں ) خرچ کرے تو پھر بھی وہ ان میں سے کسی ایک کے مُد(یعنی ماپنے کا آلہ) کو نہ پہنچے گا بلکہ اس کے نصف کو بھی نہ پہنچے گا۔‘‘ (۱)
{5}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’میرے صحابہ کے متعلق اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنا،میرے بعد انہیں طعن وتشنیع کا نشانہ نہ بنا لینا۔ جس نے ان سے محبت کی تو اس نے مجھ سے محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا تواس نے مجھ سے بغض رکھنے کی وجہ سے ان سے بغض رکھا اور جس نے انہیں اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی اور جس نے مجھے اذیت دی اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو اذیت دی اور جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو اذیت دی قریب ہے کہ وہ اس کی پکڑ فرما ئے۔‘‘ (۲)
اس موضوع پر بہت سی احادیثِ طیبہ مروی ہیں اور میں نے اس سے متعلق تمام احادیث ِ مبارکہ کو ایک جامع کتاب میں ذکرکردیاہے اور میرے خیال میں اس جیسی کتاب نہیں لکھی گئی، اسی وجہ سے میں نے اس کا نام ’’اَلصَّوَاعِقُ الْمُحَرِّقَۃ لِاِخْوَانِ الشَّیَاطِیْنِ اَھْلِ الاِبْتِدَاعِ وَالضَّلالِ وَالزَّنْدَقَۃ ‘‘ رکھا ہے۔
اگر آپ صحابۂ کرام و اہل بیت اطہار کے اوصافِ حمیدہ،خصوصاً شیخین کریمین یعنی امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق اور امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی خوبیاں جاننا چاہتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ کیجئے۔ اس کتاب میں اہلِ تشیُّع و روافض کے کذب ،من گھڑت باتوں اور صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن پربہتان طرازیوں کوواضح طور پر بیان کیا گیاہے جن سے صحابہ کرام عَلَــیْہِمُ الرِّضْوَان منز ّہ ومبرّا (یعنی پاک وبری ) ہیں۔
ٍٍ {برادرِاعلیٰ حضرت، حضرت علامہ مولانا حسن رضا خانعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اپنے نعتیہ دیوان ’’ذَوقِ نعت‘‘ میں فرماتے ہیں :
اہلِ بیتِ پاک سے بے باکیاں گستاخیاں لَعْنَۃُ اللہِ عَلَیْکُمْ دُشمنانِ اہلِ بیت
بے ادَب گستاخ فرقے کو سنا دے اے حسنؔ! یوں بیاں کرتے ہیں سُنِّی داستانِ اہلِ بیت}
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب السنۃ، باب فی النہی عن سَبّ أصحاب رسول اﷲ، الحدیث:۴۶۵۸،ص۱۵۶۵۔
2…جامع الترمذی، ابواب المناقب، باب فی من سبّ أصحاب النبی، الحدیث:۳۸۶۲،ص۲۰۴۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع