30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوں گا (تاکہ وہ بدلہ لے لے)۔
حضرت سیِّدُنا امام حلیمی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی فرماتے ہیں : ’’جس نے کسی مسلمان کو اس کی لاعلمی میں نقصان پہنچایا تو اس کا ازالہ کرے پھر اس سے معافی مانگے اور اس سے اپنے لئے استغفار کرائے، اس لئے کہ حضرت سیِّدُنا یعقوب عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بیٹے جب تائب ہوکر حاضر ہوئے تو آپعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامسے اپنے لئے استغفار کرنے کے لئے عرض کی، یہ اس پر دلالت کرتا ہے کہ احتیاط اس میں ہے کہ مظلوم سے معافی بھی مانگی جائے اوراس سے دعائے مغفرت بھی کروائی جائے ۔‘‘
چھینے ہوئے مال اور حقوق کا حکم:
’’اَ لْخَادِم‘‘میں ہے کہ ظلماً لئے ہوئے مال اوردوسروں کے حقوق سے سُبکدوش ہونے کے متعلق تین آراء ہیں :
پہلا مذہب:
یہ حضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) کا مؤ قِف ہے کہ معاف نہ کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ صاحبِ حق قیامت کے دن اس کی نیکیوں سے اپنا حق پورا کر لے گا اور اس کے گناہ اس کے پلڑے میں ڈال دئیے جائیں گے جیسا کہ حدیث ِ پاک نے اس کی گواہی دی اور کیا معاف کرنے پر اس کا اجر ظلماً لئے ہوئے مال کے بدلے حاصل ہونے والی نیکیوں کے برابر یا زیادہ یا کم ہو گا جبکہ اسے اس وقت نیکیوں میں اضافے اور گناہوں میں کمی کی ضرورت ہو گی؟(تو اس کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا)۔
دوسرا مذہب:
معاف کرنا افضل ہے کیونکہ یہ احسانِ عظیم ہے اور وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے اس پر بدلے کا حق دار ہے اور وہ ذات اس سے بلند وبرتر ہے کہ جس نے اس کی خاطر کسی پر احسان کیا وہ اسے اس سے بھی کم بدلہ دے حالانکہ خود فرماتا ہے:
اِنۡ تُقْرِضُوا اللہَ قَرْضًا حَسَنًا یُّضٰعِفْہُ لَکُمْ وَ یَغْفِرْ لَکُمْ ؕ (پ۲۸،التغابن:۱۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اگر تم اللہ کو اچھا قرض دو گے وہ تمہارے لیے اس کے دونے کردے گااورتمہیں بخش دے گا۔
’’اَ لْخَادِم‘‘میں اس قول کو راجح قرار دیا گیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع